رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا اپنی آئندہ فلم اینیمل کی شوٹنگ کےلیے ہماچل پردیش کے شہر منالی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکار پہاڑوں کے درمیان اپنی فلم کے پہلے شیڈول کی شروعات کریں گے۔ Ranbir Kapoor, Rashmika Mandanna in Manali
رنبیر کو کالے رنگ کے ٹی شرٹ، جیکٹ اور سفید پینٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رنبیر اور رشمیکا جس ہوٹل میں قیام پذیر ہیں، وہاں ان کا ہماچلی انداز میں استقبال کیا گیا اور انہیں ہماچل کے روایتی ٹوپی اور شال پہنے شائقین کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل پرینیتی چوپڑا کو رنبیر کے مقابل لیڈنگ لیڈی کا کردار ادا کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر پروجیکٹ سے باہر ہوگئیں۔