یہودی تنظیم سائمن ویزنتھل سینٹر کے بعد اب اسرائیلی سفارت خانے نے نتیش تیواری کی فلم بوال میں ہولوکاسٹ کو 'غیر اہم اور غیر سنجیدہ' موضوع کے طور پر دکھائے جانے پر فلم کی تنقید کی ہے۔ Israeli embassy on Bawaal Row
یہ فلم ایک شادی شدہ جوڑے اجے دکشت (ورون دھون) اور اس کی اہلیہ نشا (جانوی کپور) کی ازدواجی زندگی میں پیش کردہ مسائل پر مبنی ہے۔ ورون نے فلم میں ایک تاریخ کے استاد کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شاگردوں کو دوسری جنگ عظیم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنی اہلیہ کے ساتھ یوروپ کا سفر کرتا ہے۔ اس فلم میں انہیں ایمسٹرڈیم میں موجود نازی کے ڈیتھ کیمپ آشوٹز اور دوسری جنگ عظیم کے نمایاں مقامات کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلمی ناقدین نے فلم میں ازدواجی رشتے کے مسائل کا آشوٹز یا ہولوکاسٹ سے موازنہ کرنے پر فلم کی تنقید کی ہے۔ فلم میں جانوی کپور ایک سین میں کہتی ہیں کہ 'ہم سب بھی تو ہٹلر کی طرح ہیں'۔ایک اور جگہ وہ کہتی ہیں کہ 'ہر رشتہ کو اپنے آشوٹز سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے'۔
فلم میں استعمال کیے گئے اس طرح کے متنازع ڈائیلاگ پر اسرائیلی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' اسرائیلی سفارتخانہ حالیہ فلم 'بوال' میں ہولوکاسٹ کی اہمیت کو 'معمولی' دکھانے سے پریشان ہیں۔ فلم میں کچھ اصطلاحات کو خراب طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور اگرچہ ہم مانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کا مقصد بدنیتی نہیں ہے لیکن ہم ہر اس شخص سے گزارش کرتے ہیں جو ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں سے پوری طرح واقف نہیں ہیں وہ اس کے بارے میں پڑھیں اور خود کو بیدار کریں'۔