اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Ishita Dutta Announce Pregnancy دریشیم کی اداکارہ ایشیتا دتہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا - دریشیم کی اداکارہ ایشیتا دتہ حاملہ

بالی ووڈ اداکار ایشیتا دتہ اور وتسل شیٹھ نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اعلان کیا کہ وہ پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ یہ جوڑا گوا میں چھٹیاں گزار رہا ہے۔

دریشیم کی اداکارہ ایشیتا دتہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حاملہ کا اعلان کیا
دریشیم کی اداکارہ ایشیتا دتہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حاملہ کا اعلان کیا

By

Published : Mar 31, 2023, 7:32 PM IST

حیدرآباد: اداکار ایشیتا دتہ اور وتسل شیٹھ جلد ہی والدین بننے والےہیں۔ جمعہ کے روز انسٹاگرام پر دریشیم کی اداکارہ ایشیتا نے اپنے حمل کا اعلان ایک پیارے انداز میں کیا۔ انہوں نے اپنی گوا چھٹیوں کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ یہ جوڑا اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں چھٹیاں گزار رہا ہے۔ ان تصاویر میں ایشیتا کو فلورل ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وتسل فلورل شرٹ اور پینٹ میں نظر آرہےہیں۔Ishita Dutta Announce Pregnancy

تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایشیتا نےکیپشن میں لکھا کہ ' بیبی آن بورڈ'۔ ان تصاویر میں ہم وتسل کو ایشیتا کے بیبی بمپ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ شائقین اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگ ایشیتا اور وتسل کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ اکار شہیر شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو میرے بھائی'۔ اداکارہ وہبیز ڈورابجی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔

وہیں ایشیتا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس خوشخبری کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور اگرچہ وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں، لیکن وہ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ بچے کی پیدائش سے یقینی طور پر ان کی زندگی میں ایک خوبصورت نئے باب کا آغاز ہوگا۔ جوڑے کی شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔ ایشیتا کے حاملہ ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب وہ ایئرپورٹ پر اپنے بیبی بمپ کو فلاؤنٹ کرتی نظر آئیں۔ وہ بالکل خوبصورت لگ رہی تھیں اور ان کے چہرے پر ماں بننے کی رونق صاف جھلک رہی تھی۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے پاپرازی کے لیے تصویریں بھی کھینچائی۔ تاہم اس وقت انہوں نے سوشل میڈیا پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔ ایشیتا اور وتسل 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے کو ایک ٹی وی شو رشتوں کا سوداگر بازی گر کی شوٹنگ کے دوران محبت ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:Gauahar Khan Announce Pregnancy: اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

ABOUT THE AUTHOR

...view details