اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela hits Back at Rishabh Pant: رشبھ پنت کے 'پیچھا چھوڑو بہن' تبصرہ پر اروشی روتیلا کا کرکٹر کو کرارا جواب - اروشی روتیلا اور رشبھ پنت لفظی جنگ

اداکارہ اروشی روتیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان انسٹاگرام پر جاری لفظی جنگ نے اب شدت اختیار کرلی ہے۔ رشبھ پنت کے ذریعہ اداکارہ کو جھوٹا قرار دیے جانے کے بعد اروشی نے کرکٹر پر جوابی حاملہ کیا ہے۔Urvashi Rautela hits Back at Rishabh Pant

رشبھ پنت کے' پیچھا چھوڑو بہن' تبصرے پر اروشی روتیلا کا کرکٹر کو کرارا جواب
رشبھ پنت کے' پیچھا چھوڑو بہن' تبصرے پر اروشی روتیلا کا کرکٹر کو کرارا جواب

By

Published : Aug 12, 2022, 12:43 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکارہ اروشی روتیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان جاری تنازعہ نے اب بد سے بدترین شکل اختیار کرلی ہے۔ جمعرات کو رشبھ نے اروشی کے ذریعہ ایک انٹرویو میں دیے گئے بیان پر جواب دیا ہے، جس میں اروشی نے دعوی کیا تھا کہ ' رشبھ پنت ہوٹل کی لابی میں اداکارہ کا گھنٹوں انتظار کیا کرتے تھے'۔Urvashi Rautela hits Back at Rishabh Pant

رشبھ پنت نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اروشی کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ' لوگ معمولی مقبولیت کے لیے انٹرویو میں جھوٹ بولتے ہیں'۔ حالانکہ کچھ دیر بعد رشبھ نے اپنا یہ پوسٹ ہٹا دیا۔ جس کے بعد اب اروشی نے انسٹاگرام پر کرکٹر کو جواب دیا ہے۔

اداکارہ نے رشبھ پنت کے ' میرا پیچھا چھوڑو بہن' کے تبصرے پر ایک طویل نوٹ لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ' چھوٹو بھیا کو بیٹ بال کھیلنی چاہیے۔ میں کوئی منی نہیں ہوں بدنام ہونے کے لیے، چھوٹا بچہ ڈارلنگ تیرے لیے رکشا بندھن مبارک ہو'۔

اس کے بعد اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ' آر پی چھوٹو بھیا اور خاموش لڑکی کا فائدہ مت اٹھاؤ'۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں دونوں کے رشتہ میں ہونے کی افواہیں اس وقت گردش کر رہی تھیں جب دونوں کو ممبئی کے بہت سے مشہور ریستوارنوں، پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اسی سال کچھ خبروں میں دعوی کیا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے۔ تاہم، رشبھ پنت نے جنوری 2019 میں افواہوں کو مسترد کیا اور گرل فرینڈ ایشا نیگی کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا۔ رشبھ نے انسٹاگرام پر ایشا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے لیے پیغام لکھا، 'بس آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ ہی ہیں جس کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں۔

دونوں کے درمیان یہ لفظی جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حال ہی میں اروشی نے ایک مشہور تفریحی پورٹل کو انٹرویو دیا، جس کا کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں، اروشی نے کہا کہ "مسٹر آر پی" نے تقریباً 10 گھنٹے تک ہوٹل کی لابی میں ان سے ملنے کے لیے انتظار کیا جب وہ سو رہی تھیں اور انہیں برا لگا کہ انہیں اتنا انتظار کروایا'۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا، مداحوں نے رشبھ پنت کو دوبارہ اروشی کے ساتھ رشتہ میں جوڑنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ کہتے ہوئے لکھنا شروع کیا کہ انٹرویو میں جس "آر پی" کے بارے میں اروشی بات کر رہی تھی وہ کوئی اور نہیں بلکہ ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پوسٹ لکھا(جسے انہوں نے کچھ گھنٹوں بعد ہٹا دیا ہے) کہ 'یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ لوگ انٹرویوز میں صرف معمولی مقبولیت اور سرخیوں میں رہنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ شہرت اور نام کے پیاسے ہیں۔ خدا ان پر رحم کرے'۔انہوں نے نوٹ کے آخر میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا پچھا چھوڑو بہن'، اور 'جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے'۔

جس کے بعد اروشی نے جمعہ کی صبح انسٹاگرام اسٹوری پر رشبھ کا جواب دیا۔ ان دونوں مشہور شخصیات کے درمیان لفظی جنگ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھگڑا کا ایک اور دور شروع ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details