ممبئی: مشہور بالی ووڈ جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی ایک ساتھ کچھ نئی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ منگل کی رات کیارا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ شاندار تصاویر شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں 7 فروری کو راجستھان کے جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ان کی شاہی شادی جیسلمیر کے سوریا گرھ پیلیس میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوئی۔ SidKiara pre-wedding outfits
کیارا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں کے بعد مداح انداز لگارہے ہیں کہ یہ تصویریں کیارا اور سدھارتھ کی سنگیت تقریب کی ہیں حالانکہ اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ ان تصویروں میں کیارا کو منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سہنرے رنگ کے لہنگے میں زیب تن دیکھا جاسکتا ہے۔ کیارا کے اس لہنگے میں تقریبا 98 ہزار چمکتے ہوئے سوارووسکی کرسٹل لگے ہوئے ہیں۔ کیارا نے اپنے اس لہنگے کے ساتھ منیش ملہوترا کے ڈیزائن کیے گئے زیوارت بھی پہنے۔
کیارا کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا بھی منیش ملہوترا کی ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔ سدھارتھ کے اس خوبصورت شیروانی میں سوارووسکی کرسٹل کی دستکاری کی گئی ہے۔ کیارا نے انسٹاگرام پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس رات میں کچھ تھا۔۔ وہ واقعی خاص تھی'۔۔ اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کرن جوہر نے تبصرہ کرتے ہوئے منیش ملہوترا کو ٹیگ کیا۔