لندن:76 ویں بافٹا ایوارڈز میں لاکھوں بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ بھارتی دستاویزی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز روسی فلم 'نیوالنی' سے ہار گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طور پر پروڈیوس کی گئی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' کی ہدایتکار شونک سنین نے کی ہے۔76th BAFTA
یہ فلم کی کہانی ایک ابھرتے ہوئے شہر اور دو بھائیوں 'محمد سعود' اور 'ندم شہزاد' کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ دونوں بھائی زخمی پرندوں کو بچاتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہے۔ رواں سال یہ واحد بھارتی فلم ہے جسے بافٹا میں نامزدگی حاصل ہوئی تھی۔ بافٹا کی بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم 'نیوالنی' کو ڈینیل روہر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی اور ان کے زہر کھانے سے متعلق واقعات اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا پریمیئر 25 جنوری 2022 کو سنڈینس فلم فیسٹیول میں امریکی دستاویزی مقابلے کے سیکشن میں فائنل ٹائٹل کے طور پر ہوا، جہاں اس فلم نے امریکی دستاویزی مقابلے کے لیے فیسٹیول فیوریٹ ایوارڈ اور آڈینس ایوارڈ جیتا تھا۔