لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ مارکی بال روم میں منعقدہ 64ویں گریمی ایوارڈز میں ہندوستانی موسیقار رکی کیج نے اپنا دوسرا گریمی ایوارڈ جیت کر ایک بار پھر بھارت کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ مشہور راک بینڈ دi پولیس کے ڈرمر اور بانی اسٹورٹ کوپ لینڈ کے ساتھ حاصل کیا۔ رکی کو اپنے البم ' ڈیوائن ٹائڈس' کے لیے گریمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ Ricky Kej won his second Grammy award. رکی کیج اور ڈرمر اسٹورٹ کوپ لینڈ کو 'ڈیوائن ٹائڈس' کے لیے بیسٹ نیو ایج البم کا گریمی ایوارڈ ملا ہے۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہمارے البم ڈیوائن ٹائڈس کے لیے گریمی ایوارڈ جینتے کےلیے بہت مشکور ہوں۔ میرے ساتھ کھڑے اس لیجنڈ اسٹورٹ کوپلینڈ سے میں محبت کرتا ہوں۔ آپ سب سے بھی پیار کرتا ہوں۔ یہ میرا دوسرا گریمی ایوارڈ ہے اور اسٹورٹ کا چھٹا'۔ Indian Artist who won Grammy this Year. رکی کیج کو پوری دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں 100 سے زائد ایوارڈز دئیے جاچکے ہیں۔ سال 2015 میں انہیں اپنے البم ' ونڈر آف سمسارا کے لیے پہلا گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔