حیدرآباد:اکیڈمی آف موشن پکچرز اینڈ آرٹس نے 2023 میں 398 اراکین کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں تقریباً ایک درجن ہندوستانی فنکار شامل ہیں، جن میں فلم آر آر آر کی معروف اداکار جوڑی رام چرن اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں۔ دیگر ہندوستانیوں میں کرن جوہر، سدھارتھ رائے کپور، منی رتنم، چیتنیا تمہانے، شونک سین، ایم ایم کیروانی اور کے کے سینتھل کمار شامل ہیں۔ اکیڈمی نے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ہستیوں کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے جس میں دی ویکنڈ اور ٹیلر سوئفٹ جیسے بین الاقوامی ستارے بھی شامل ہیں۔Indian artists join Academy as new members
اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور اکیڈمی کے صدر جینٹ یانگ نے کہا کہ 'اکیڈمی کو ان فنکاروں اور پیشہ ور افراد کو بطور رکن شامل کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ وہ سینما کے شعبوں میں اپنے غیر معمولی فن کی عالمی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں اور موشن پکچرز کے آرٹس اور سائنسز اور دنیا بھر کے فلمی شائقین پر اہم اثر ڈالتے ہیں۔