حیدرآباد: اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول نے منگل کو اپنی شادی اور استقبالیہ تقریب سے نئی دلکش شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کی منفرد بات یہ ہے کہ اس میں دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور اور سنی دیول کی اہلیہ پوجا دیول کی بھی جھلک نظر آئی ہے، جو میڈیا کی نظروں سے دور رہتی ہیں۔Karan Deol's new wedding pictures
انسٹاگرام پر کرن نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' بہت ساری دعاؤں اور ہمارے پیارے خاندان سے ملی حمایت کے لیے شکرگزار ہوں، میرا دل پیار سے بھرا ہوا ہے، ہم بہت شکرگزار ہیں'۔ کرن کی جانب سے شیئر کی گئی بہت ساری تصاویر میں سے پہلی تصویر میں نئے شادی شدہ جوڑے کو اپنے دادا، دادی دھرمیندر اور پرکاش کور کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرکاش کور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی پہلی بیوی ہیں۔
ایک اور تصویر میں کرن اور ان کی اہلیہ دریشا اچاریہ کو سنی دیول اور ان کی اہلیہ پوجا دیول کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں سے ایک میں پورے دیول خاندان کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں بابی دیول، سنی، کرن، راجویر، ابھے، تانیہ اور پوجا نظر آرہی ہیں۔ آخری تصویر میں باپ بیٹے کی جوڑی کرن اور سنی روایتی لباس میں نظر آرہے ہیں۔