حیدرآباد: ساؤتھ کی میگا بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر ' گولڈن گلوب اور کریٹکس چوائس ایوارڈز 2023 جیتنے کے بعد پوری بھارت کی نظر اداکاری کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر پر جمی ہوئی ہیں۔۔ آر آر آر کے سپر ہٹ گانے 'ناٹو-ناٹو' کو آسکر 2023 میں بہترین گانے کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے۔اس کے علاوہ ایس ایس راجامولی، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی کامیاب فلم 'آر آر آر' نے کرٹکس چوائس سپر ایوارڈز 2023 میں دو نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کو بہترین ادکار کے زمرے میں نامزدگی ملی ہے، جس میں ان کا مقابلہ ہالی ووڈ کے دو بڑے اداکار ٹام کروز اور بریڈ پٹ سے ہے۔ Critics Choice Super Awards 2023
'آر آر آر' کو کریٹکس چوائس سپر ایوارڈز 2023 میں بہترین ایکشن مووی کے لیے بھی نامزدگی ملی ہے۔ اس زمرے میں 'آر آر آر' کا مقابلہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی فلم 'ٹاپ گن ماورک'، بریڈ پٹ کی 'دی بلٹ ٹرین'، 'دی وومن کنگ' اور 'دی ان بیرایبل ویٹ آف میسیو ٹیلنٹ' سے ہے۔