حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار الیانا ڈی کروز نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے بیبی بمپ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اپنے حمل کے اعلان کے بعد اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کا بیبی بمپ بھی نظر آرہا ہے۔Ileana D'Cruz with her baby bump
اداکارہ نے اپنی مرر سیلفیز شیئر کی ہیں، جس میں انہیں میچنگ ٹراؤزر کے ساتھ سیاہ کراپ ٹاپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں آئینے کے سامنے کھڑی پوز دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے سائیڈ اینگل سے اپنے بیبی بمپ کو دکھاتےہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر ماں بننے کی رونق صاف جھلک رہی ہے۔ الیانا نے اپریل میں سوشل میڈیا پر اس وقت تہلکہ مچادیا تھا جب انہوں نے اپنے حمل کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے اداکارہ اپنے حمل کے حوالے سے نئی جانکاری دیتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔