حیدرآباد: اداکار الیانا ڈی کروز نے حال ہی میں 1 اگست کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے اپنی بیٹے کا نام کوا فینکس ڈولن رکھا ہے۔ اب الیانا نے ایک پیاری سے تصویر شیئر کی ہے جس میں ماں اور بیٹے کے درمیان کی محبت نظر آرہی ہے، یہ تصویر آپ کے دلوں کو چھو جائے گی۔ یہ تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کی ہے۔Ileana D'Cruz celebrates 1 week of being Mama
اس مونوکروم تصویر میں الیانا کو اپنے بیٹے کے نازک ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو ماں اور بچے کے درمیان گہرے رشتے کی علامت ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے الیانا نے لکھا کہ 'تمہاری ماں ہونے کا ایک ہفتہ'۔ واضح رہے کہ اس سے ٹھیک پہلے الیانا نے اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیاری تصویر شیئر کی تھی، جس میں ان کے بیٹے کو سکون کی نیند لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان بھی کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام کوا فینکس ڈولن رکھا ہے۔