ابوظہبی: اداکار سلمان خان اور وکی کوشل کے درمیان سب ٹھیک ہے، یہ دونوں اداکار اس وقت 2023 کے لیے متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ہیں۔ جمعرات کو ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر اس وقت ایک تنازع کو جنم دے دیا جس میں سلمان خان کی سکیورٹی ٹیم کو وکی کوشل کو پیچھے کی طرف دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انٹرنیٹ پر وکی کے مداحوں کو یہ ویڈیو اچھی نہیں لگی اور وہ اس بات پر ناراض ہوئے کہ سلمان کے سکیورٹی گارڈ نے اداکار کے ساتھ برا سلوک کیوں کیا۔ تاہم جمعہ کی رات سلمان نے آئیفا راکس کے گرین کارپٹ پر وکی کو گلے لگا کر اختلافات کی افواہوں کو ختم کردیا ہے۔ ایک نظر ڈالیں کہ دونوں نے ریڈ کارپٹ پر کیسے ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ IIFA 2023
وکی اس بار ابھیشیک بچن کے ساتھ آئیفا کی میزبانی کر رہے ہیں، جب کہ سلمان ان اسٹار اداکاروں میں سے ایک ہیں جو ایوارڈ تقریب میں پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ وکی اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم میں وہ سارہ علی خان کے مدمقابل ہیں جو 2 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ میگھنا گلزار کی فلم سیم بہادر میں نظر آنے والے ہیں، جس میں ثانیہ ملہوترا اور فاطمہ ثنا شیخ بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہوگی۔