بھارت کی موسیقی صنعت کو اپنی جادوئی آواز سے سجانے والی لتا منگیشر کی موت نے ان کی بہن آشا بھوسلے کی زندگی میں ایک خلا پیدا کردیا ہے جسے کوئی اب کبھی پر نہیں کرسکتا۔' لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ' نام رہ جائے گا' کا ایک شو شروع کیا گیا ہے، اس کے آئندہ ایپی سوڈ میں ان کی بہن آشا بھوسلے اپنی پیاری بہن اور اپنی ساتھی لتا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ لتا منگیشکر رواں سال 6 فروری کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ Asha Bhosle Pay Tribute to Lata Ji
آشا بھوسلے نے شو میں اپنی پیاری بہن کی چند پیار بھری یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ ' لتا دی نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ اگر آپ اپنے والدین کے پاؤں کو دھو کر اس پانی کو پیتے ہیں تو آپ بہت کامیاب ہوجاتے ہو۔ یہ پڑھنے کے بعد انہوں نے مجھ سے پانی، برتن لانے کو کہا اور ان کے پاؤں دھوئے اور ہم سب کو چرن امرت کی اسےپینے کو کہا۔ انہیں یقین تھا کہ یہ پینے سے ہمیں کامیابی ملے گی اور مجھے لگتا ہے کہ اس چیز نے یہ کام کیا'۔ Asha Bhosle in Naam Reh Jaayega
آشا بھوسلے نے بتایا کہ لتا منگیشکر کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن نے ایک سادہ زندگی گزارنے کے علاوہ کبھی کوئی دوسری چیز کی خواہش نہیں رکھی۔