اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan travels economy class: شائقین نے کارتک آرین کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کو پبلیسیٹی اسٹنٹ قرار دیا - کارتک آرین کے اکانومی کلاس میں سفر

کارتک آرین جو اس وقت اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہیں اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بزنس کلاس کو چھوڑ کر اداکار کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم کی تشہیر کے مقصد سے کیا گیا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ زمین سے جڑے انسان ہیں اور وہ اپنی جڑیں پہچانتے ہیں۔

: شائقین نے کارتک آرین کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کو پبلیسیٹی اسٹنٹ قرار دیا
: شائقین نے کارتک آرین کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کو پبلیسیٹی اسٹنٹ قرار دیا

By

Published : Jun 26, 2023, 1:07 PM IST

حیدرآباد: کارتک آرین اس وقت اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ کیارا اڈوانی کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ان کی حال ہی میں انڈیگو فلائٹ کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی تصویر سامنے آئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک پبلیسیٹی اسٹنٹ تھی، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ اداکار ایک متوسط خاندان سے ہیں اور وہ اپنی جڑیں پہچانتے ہیں۔Kartik Aaryan travels economy class

ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے کارتک کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا کہ ' کیا سچ میں کارتک آرین آج انڈیگو ایئرلائن کی اکانومی کلاس میں اپنے سفر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ مسافر کافی خوش قسمت ہیں'۔ ویڈیو میں کارتک کو ڈینم کے ساتھ نیلے رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہوائی جہاز کے اندر کارتک کے اکانومی کلاس میں اپنی سیٹ تلاش کرنے کا ویڈیو انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کرنے کے بعد وائرل ہو گیا ہے۔ اس فوٹیج نے شائقین کی بہت توجہ حاصل کی ہے کیونکہ کارتک آرین کے بزنس کلاس کو چھوڑ کر اکانومی کلاس میں سفر کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'فلم کی تشہیر کے لیے یہ واحد راستہ رہ گیا ہے'۔یک اور نے تبصرہ کیا کہ 'شاید پروموشن کے لیے کیا گیا ہے'۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ان کی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی تشہیر کے لیے کیا گیا ایک پبلیسیٹی اسٹنٹ ہے۔

تاہم اداکار کے پرستار اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ اداکار کی حمایت کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ 'وہ ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.... اپنی مڈل کلاس اقدار کو جانتے ہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ' وہ زیادہ تر اسی طرح سفر کرتے ہیں، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے'۔منفی تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ 'لوگ اچھی چیز کو ہضم نہیں کر سکتے۔ بہرحال ہمیں ایسے لوگوں کو نظر انداز کرنا چاہیے'۔

واضح رہے کہ کیارا بھی اسی وقت ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اکانومی کلاس میں سفر نہیں کر رہی ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مشہور شخصیت کو اکانومی سیکشن میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہو۔ کریتی سینن نے بھی اپریل میں اکانومی کلاس میں سفر کرنے کا انتخاب کیا تھا۔

کارتک آرین ستیہ پریم کی کتھا میں ستیہ پریم (ستو) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جب کہ کتھا کا کردار کیارا ادا کریں گی۔ یہ فلم 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری سمیر ودوانز کر رہے ہیں، جس میں گجراج راؤ اور سپریا پاٹھک بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Satyaprem Ki Katha trailer: کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا ٹریلر ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details