حمائمہ ملک ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی فلم بول اور بالی ووڈ فلم راجہ نٹورلال سے اداکاری کی دنیا میں نام کام کیا۔ راجہ نٹور لال میں انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کی۔ حال ہی میں اداکارہ نے عمران ہاشمی سے اپنی دوستی اور اداکار کی شخصیت کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کی اور انہیں ایک رحم دل انسان قرار دیا۔ Humaima Malick about Emraan Hashmi
ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی سے متعلق کئی انکشاف کیے۔ عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق سوال پر حمائمہ ملک نے کہا کہ 'وہ میرے بے حد اچھے اور عزیز دوست ہیں، وہ ایک لاجواب انسان ہیں۔ ساتھ ہی وہ ایک اچھے اداکار بھی ہیں۔ ان کے دل میں دوسروں کے لیے صرف عزت ہے'۔
حمائمہ نے پاکستانی عوام کی جانب سے عمران ہاشمی کو تنیقد کا نشانہ بنانے پر بھی بات کی۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ 'مجھے لگتا ہے کہ پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کو پوری زندگی اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے عمران کے تمام گناہ دھو دیے ہیں۔ میں سوشل میڈیا پر عمرہ کی پوسٹ لگاؤں یا کہیں لنچ ڈنر کی تصویر پوسٹ کروں تو مجھے کمنٹ میں کرکے کہا جاتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہا؟ عمران ہاشمی نے کھانا کھا لیا'۔ میری تمام پوسٹس میں لوگ صرف تنقید کرتے ہیں۔ حمائمہ نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ان سب سے آگے بڑھیں اور تنقید کرنے کے بجائے مثبت پہلوؤں پر غور کریں'۔
عمران ہاشمی کے لاہور میں داتا دربار پر حاضری سے متعلق سوال پر حمائمہ نے تبایا کہ عمران ہاشمی ایک مذہبی شخص ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ 'عمران کو ساری قرانی آیتیں آتی ہیں۔ ہم دونوں اکثر ساتھ میں آیتیں پڑھا کرتے تھے۔ وہ ایک باعمل مسلمان ہیں۔ ان کے دل میں کسی کے لیے کوئی بغض و کینہ نہیں ہے۔ ان کا دل نفرت اور گندی سے پاگ ہے۔ وہ صرف لوگوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2014 میں آئی فلم راجہ نٹور لال میں حمائمہ اور عمران ہاشمی نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں حمائمہ نے عمران کے ساتھ کچھ بولڈز سین بھی فلمائے تھے جس پر کئی پاکستانیوں نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں حمائمہ نے کہا تھا کہ انہیں اس فلم میں اور عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔