حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا ریلیز ہوگئی ہے۔ مشہور ہدایتکار کی جوڑی پشکر اور گایتری کی فلم 'وکرم ویدھا' طویل انتظار کے بعد 30 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں 5 ہزار 640 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے۔Vikram Vedha Release
فلم کے ابتدائی جائزوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پشکر-گایتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ناظرین کو پسند آئے گی اور آنے والے دنوں میں باکس آفس پر حاوی ثابت ہوگی۔ سوشل میڈیا میں پہلے ہی وکرم ویدھا کو 'بلاک بسٹر' قرار دیا جاچکا ہے۔ خاص طور پر شائقین فلم میں سیف علی خان کے کردار کو پسند کر رہے ہیں۔
ٹویٹر میں فلم کے حوالے سے مثبت ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی لوگوں نے فلم میں سیف علی خان کے سنجیدہ اداکاری اور ہدایتکار پشکر اور گایتری کے کہانی بتانے کے طریقے کو پسند کیا ہے تو کہیں صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کا ہندی ریمیک , اصلی تمل فلم کے مقابلے میں بہتر ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ریتک روشن کے ایکشن انداز کو کافی پسند کیا ہے لیکن کچھ کا ماننا ہے کہ انہوں نے ٹھیک ٹھاک اداکاری کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ 'ریتک روشن کو بہاری انداز بولنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ اس میں مکمل طور پر فیل ہوئے ہیں'۔
فلم کو مل رہے ابتدائی جائزے سے محسوس ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ایکشن کو شائقین کی جانب سے ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ وہیں فلم کے ایڈوانس بکنگ پر نظر ڈالیں تو بھارت میں اسے اچھا ردعمل ملا ہے۔