اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Koi Mil Gaya to re-release in theatres: ریتک روشن کی فلم 'کوئی مل گیا' دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار - ریتک روشن کی فلم کوئی مل گیا

سائنس فکشن فلم 'کوئی مل گیا' اپنی ریلیز کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر سنیماگھروں میں دوبارہ ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ریتک روشن اور پریتی زنٹا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ریتک روشن کی فلم 'کوئی مل گیا' دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی
ریتک روشن کی فلم 'کوئی مل گیا' دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی

By

Published : Aug 2, 2023, 6:08 PM IST

بالی ووڈ فلم کوئی مل گیا رواں سال اپنی ریلیز کے 20 سال مکمل کرلے گی، جس میں ریتک روشن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ سائنس فکشن فلم کے میکرز نے بدھ کو بتایا کہ یہ فلم 4 اگست کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہونے والی ہے۔ Koi Mil Gaya to re-release in theatres

"کوئی… مل گیا"، جس کی ہدایت کاری راکیش روشن نے کی تھی، اصل میں 8 اگست 2003 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوئی تھی اور اس میں ریتک روشن نے روہت نامی ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو ذہنی طور پر کمزور ہوتا ہے۔ فلم میں اس کی دوستی جادو سے ہوتی ہے جو اصل میں کسی دوسری دنیا کا رہائشی ہوتا ہے۔ فلم میں ریتک روشن کے علاوہ پریتی زنٹا، ریکھا، پریم چوپڑا اور جانی لیور نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ فلم اس جمعہ کو بھارت کے 30 شہروں میں پی وی آر اور آئنوکس پر دوبارہ ریلیز ہوگی۔

راکیش روشن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم کی دوبارہ ریلیز شائقین کو پرانی یادوں کے سفر پر لے جائے گی۔ تجربہ اداکار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' پی وی آر، آئی نوکس کی ٹیم 'کوئی مل گیا' کی 20 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہم تک پہنچی۔میں ان کے منصوبوں کے بارے میں جان کر خوش ہوا اور مشترکہ طور پر فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کا مقصد پرانی یادوں کو زندہ کرنا ہے'۔

تجربہ کار فلمساز نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ فلم کے دوبارہ ریلیز ہونے سے والدین اپنے بچوں کو سنیما ہالز لے جائیں گے اور نئی نسل کو جادو سے متعارف کرائیں گے، جبکہ والدین 20 سال پہلے دیکھی گئی اس فلم سے جڑی اپنی یادوں کو تازہ کریں گے'۔ راکیش روشن نے اس فلم کو پروڈیوس کیا تھا، وہ مزید کہتے ہیں کہ ' یہ حقیقت ہے کہ ان کی فلم کو دو دہائیوں کے بعد بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ' ہم نے کوئی مل گیا بچوں کی فلم کے طور پر بنانے کا ارادہ کیا تھا تاکہ بچے اس سے لطف اندوز ہوں اور ان کے اہل خانہ بھی اس سے تفریح حاصل کرپائیں۔ بطور فلمساز یہ فلم میرے لیے ایک خطرہ تھا کیونکہ میں ایک ایلین کے ساتھ ایک سائنس فائی فلم متعارف کروا رہا تھا۔ لیکن شائقین کا ردعمل میرے لیے سب سے بڑا انعام تھا'۔

مزید پڑھیں:Hrithik Roshan and Saba Azad: ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details