حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم 'وکرم ویدھا' ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔ 'وکرم ویدھا' ہندوستانی سنیما کی پہلی ایسی فلم بننے جا رہی ہے، جو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ریلیز میں ابھی 15 دن باقی ہیں۔ یہ فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔ یہ دنیا بھر میں موجود بھارتی سنیما کے مداحوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ وہیں 'وکرم ویدھا' سے یہ بھی توقع ہے کہ یہ بالی ووڈ کے ڈوبتے ہوئے جہاز کو کنارے تک پہنچنے میں مدد کرے گی ۔Vikram Vedha to be Release in 100 Countries
22 یورپی اور 27 افریقی ممالک میں ریلیز ہوگی
ترن آدرش اور دیگر فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق 'وکرم ویدھا' دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق 'وکرم ویدھا' شمالی امریکہ، برطانیہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ یورپ کے 22 ممالک اور افریقہ کے 27 ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔