حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد ان دنوں ارجنٹائن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ صبا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بیونس آئرس میں ہے۔ انہوں نے ایک ریستوراں سے دو سیلفیاں پوسٹ کیں۔ صبا کی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ یہ جوڑی بہت اچھا وقت گزار رہی ہے۔Hrithik Roshan and Saba Azad
ایک تصویر میں ریتک روشن کو کالی ٹی شرٹ اور ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ صبا نے ریتک کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پیار سے اپنا 'ہپو ہارٹ' کہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جو دراصل ان دونوں کی سیلفی ہے، جس میں دونوں کو سردیوں کے کپڑوں اور اونی ٹوپی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جوڑا ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کر رہا ہے۔ ریتک اپنی پہلی بیوی سوزین خان سے طلاق لینے کے بعد صبا آزاد کے ساتھ رشتے میں آئےہیں۔ حالانکہ ریتک اور سوزین دونوں مل کر اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش کر رہے ہیں۔