ٹیلی ویژن دنیا کی مشہور اداکارہ مونی رائے ایک بار پھر سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ پہلے ہی اپنی دلکش تصاویر سے اپنے چاہنے والوں کو دیوانہ بناتی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کی سرخیوں میں آنے کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔ دراصل مونی رائے اپنی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر خوب تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی تصویر سانجھا کی ہے جو عام نہیں ہے۔ کیونکہ اس تصویر میں وہ بالی ووڈ کے سب سے خوبصورت اداکار ریتک روشن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ Hrithik an Mouni Roy Selfie
واضح رہے کہ ریتک اور مونی پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ اس لیے مداح یہ تصویر دیکھ کر تھوڑے حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ مداح مونی اور ریتک کی اس سیلفی پر خوب پیار برسا رہے ہیں۔ مونی رائے نے یہ سیلفی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ مونی کو انسٹاگرام پر 22 ملین سے زائد فالورز ہیں۔ ایسے مونی کے ذریعہ شیئر کی گئی اس تصویر کو بھی بہت پیار مل رہا ہے۔