اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Holi 2023 اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 سے اپنی جھلک شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی - اننیا پانڈے کی ہولی مبارکباد

اننیا پانڈے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو ہولی کی مبارکباد دی۔ اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم ڈریم گرل 2 سے اپنی رنگین تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو رنگوں کے تہوار پر مبارکباد دی۔

اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 سے اپنی جھلک شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی
اننیا پانڈے نے ڈریم گرل 2 سے اپنی جھلک شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی

By

Published : Mar 7, 2023, 11:19 AM IST

حیدرآباد:بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ہولی کا تہوار دھوم دھام سے منا رہی ہے۔ اداکارہ اننیا پانڈے بھی ان پہلی مشہور شخیصات میں شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اننیا نے اپنے مداحوں کو رنگوں کے اس تہوار پر اپنی فلم ڈریم گرل 2 سے اپنی جھلک شیئر کی ہے۔ منگل کے روز اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا چہرہ رنگوں سے بھرا ہوا نظر آرہا ہے۔ اننیا نے اپنے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دینے کے لیے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں ان کی فلم ڈریم گرل 2 کی جھلک نظر آرہی ہے۔ اداکارہ پیلے رنگ کے سلوار قمیض میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس تصویر میں وہ نوز پن اور چاند بالیاں پہنی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اننیا نے ہندی میں ایک کیپشن لکھا کہ ' برا نہ مانو ہولی ہے!! اداکارہ کے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے ان کے کمینٹ سیکشن کو ہولی کی مبارکباد کے ساتھ بھر دیا ہے۔ اداکارہ کو سوشل میڈیا پر ان کے روایتی انداز کے لیے بھی کافی تعریفیں ملی ہیں۔ لگتا ہے کہ مداحوں کو ڈریم گرل میں ان کا دیسی اوتار بہت پسند آیا ہے۔ اننیا پانڈے ایوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل 2 میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم کھرانہ کی سال 2019 میں آئی کامیڈی ڈیم گرل کا سیکوئل ہے۔ راج شاندیلیا، جنہوں نے فلم کے پہلے پارٹ کی ہدایتکاری کی تھی وہ فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایتکاری کر رہے ہیں ۔ اس فلم کو ایکتا کپور کے بینر بالاجی موشن پکچرز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔

وہیں اننیا نے زویا اختر کی فلم کھو گئے ہم کہاں کی بھی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ آئندہ فلم میں وہ سدھانت چترویدی اور آدرش گورو کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ وکرم آدتیہ موٹوانے کی ہدایتکاری میں بننے والی سائبر کرائم تھرلر فلم کا بھی حصہ ہیں، جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Dream Girl 2 teaser: آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم 'ڈریم گرل 2' کا ٹیزر ریلیز

ABOUT THE AUTHOR

...view details