ٹی وی اداکارہ حنا خان ان دنوں عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ میں ہیں جہاں سے وہ مسلسل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ لیکن ان کی پوسٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے نازیبا تبصرہ کیا جارہا تھا جس کے بعد سے اداکارہ نے اپنے کچھ پوسٹ کے کمینٹ سکیشن کو بند کردیا تھا۔ اب اداکارہ نے ایک نئے پوسٹ کے ذریعہ ان کی پوسٹ پر نفرت پھیلانے والے لوگوں کے نام ایک پیغام لکھا ہے۔
حنا نے مکہ سے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ جامنی رنگ کے لباس میں کعبہ کے سامنے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ' کس طرح ایک فرشتہ نے انہیں تیسری بار عمرہ کرنے کی ترغیب دی'۔ اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' میں یقین نہیں کرسکتی کہ یہ ہورہا ہے، ٹھیک ہے آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔ جب میں گھر سے نکلتی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں ڈیڑھ دن میں تین عمرے کروں گی جو کہ عملی اور جسمانی طور پر ممکن نہیں تھا۔ میں نے غلط اندازہ لگایا، مجھے یہ بھی احساس نہیں تھا کہ مجھے رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے پہلے مدینہ اور پھر مکہ جانا چاہیے تھا...لیکن میں نے اس کے برعکس کیا (حالانکہ کوئی شکایت نہیں ہے) میں مدینہ شریف میں روزہ رکھنے اور وقت سے بہت لطف اندوز ہوئی۔۔۔لیکن میں کچھ چیزوں سے مطمئن نہیں تھی۔۔ میں تھوڑی سی اداس تھی کہ میرا ایک عمرہ رہ گیا( میں تین عمرے مکمل نہیں کرسکی)۔۔۔ میں میں واقعی رمضان میں عمرہ کرنا چاہتی تھی خاص طور پر جب آپ مکہ کے بہت قریب ہوں… لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ یہ اللہ کی مرضی ہے اور میں اسے اگلی بار حاصل کروں گی.. اگلے سال رمضان کے مہینے میں دوبارہ عمرہ کے لیے آؤں گی۔ اس کے علاوہ میرے گھر واپس جانے کی فلائٹ مدینہ سے تھی اور میں اپنی والدہ کو یہاں سے وہاں کا سفر نہیں کرواسکتی تھی کیونکہ وہ وہیل چیئر پر تھیں'۔