ممبئی: فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے سنیما کے لیجنڈ دلیپ کمار کی 100 ویں یوم پیدائش منانے کے لیے ہفتہ کو ایک فلم فیسٹیول کا اعلان کیا۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'دلیپ کمار ہیرو آف ہیروز' کے عنوان سے ہونے والا یہ میلہ 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔یہ غیر منافع بخش تنظیم ہے، جس کی بنیاد فلم ساز اور آرکائیوسٹ شیویندر سنگھ ڈنگر پور نے رکھی تھی۔Dilip Kumar's 100th birth anniversary
معروف ملٹی پلیکس پی وی آر سینماز کے اشتراک سے منعقد ہونے والے فلم گالا کے دوران، کمار کی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی 30 سے زائد فلمیں، جن میں آن (1952)، دیوداس (1955)، رام اور شیام (1967) اور شکتی (1982) شامل ہیں، ملک بھر کے 20 شہر اور 30 سنیما ہال میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
رکائیوسٹ شیویندر سنگھ ڈنگر پور نے کہا کہ یہ فیسٹیول بڑی اسکرین پر ہندوستانی سنیما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو واپس لانے کا ایک لاجواب موقع ہے'۔ کمار کا انتقال جولائی 2021 میں 98 سال کی عمر میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ' وہ واقعی ہیرو کے ہیرو ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے اداکار ہیں جس سے آج بھی بڑے فلمی ستارے متاثر ہوتے ہیں۔ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن فیسٹیول منانے سے بہتر کوئی اور طریقہ نہیں سوچ سکتی تھی کہ ان کی فلموں کو واپس تھئیٹروں میں لایا جائے۔ یہ فلمیں تقریباً ستر سال قبل ریلیز ہوئی تھیں، دلیپ کمار کی اداکاری کی طاقت، ایک میتھڈ ایکٹر کے طور پر ان کا ہنر اور ان کا کرشمہ انہیں لازوال بنا دیتا ہے۔
ڈنگر پور، جنہوں نے اس سے قبل امیتابھ بچن کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک فلمی میلہ منعقد کیا تھا، نے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ کمار کی بہت سے شاندار فلمیں صرف کم ریزولوشن فارمیٹس پر ہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بڑے پردے نہیں پیش کیا جاسکتا۔