لاس اینجلس (امریکہ): ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پِٹ نے اپنے مداحوں کو ایک بُری خبر دی ہے۔ انٹرٹینمینٹ انڈسٹری(فلمی دنیا) میں 30 سال سے بھی زائد وقت گزارنے کے بعد اداکار جلد ہی اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے جی کیو میگزین کو ایک پروفائل انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے کریئر کے 'آخری سمسٹر' میں ہیں۔Is Brad Pitt Planning to Retire۔ پِٹ نے انٹرویو میں ریٹائرمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ' میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنے کرئیر کے آخری مرحلہ میں ہوں۔ Brad Pitt hints at Retirement from Hollywood
58 سالہ اداکار نے 1980 کی دہائی کے آخر میں ہالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور سال 1991 میں تھیلما اینڈ لوئس سے شہرت پائی۔ ان برسوں میں اداکار نے فائٹ کلب، اوشینز سیزیز، ٹرائے، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ، دی کیورئیر کیس آف بنجمن بٹن، انگلوریئس باسٹرڈز، منی بال اور ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ جیسی تنقیدی اور تجارتی لحاظ سے کامیاب فلمیں دی ہیں۔ سال 2019 میں انہیں ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ کے لیے بہترین معاون اداکار کا اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔