اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Hera Pheri 3: کیا شائقین ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کو راجو کے کردار میں قبول کریں گے؟ - ہیرا پھیری 3 میں اکشے کمار

ہٹ کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' میں کارتک آرین کے شامل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے فلم میں ہونے والی تبدیلی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ Hera Pheri 3

کیا شائقین ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کو راجو کے کردار میں قبول کریں گے؟
کیا شائقین ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کو راجو کے کردار میں قبول کریں گے؟

By

Published : Nov 12, 2022, 2:03 PM IST

ممبئی: کارتک آرین کو ہٹ کامیڈی فلم 'ہیرا پھیری' کا نیا چہرہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فلم کے شائقین نے اپنی مایوسی ظاہر کی ہے۔ جمعہ کے روز ہیرا پھیری کے مرکزی اداکار پریش راول نے ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ کارتک بھی فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔Hera Pheri 3

ٹویٹر پر ایک مداح نے پریش راول کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک سوال پوچھا تھا کہ 'پریش راول صاحب، کیا یہ سچ ہے کہ کارتک آرین ہیرا پھیری 3 کر رہے ہیں؟'، جس پر پریش نے ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا کہ 'ہاں یہ سچ ہے'۔ اس خبر کے بعد فلم میں راجو عرف اکشے کمار کے کردار کو پسند کرنے والے مداحوں نے اپنے تبصروں سے ٹویٹر پر سیلاب لا دیا ہے۔

راجو کے کردار میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح ناخوش

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ' ہم اپنے بچپن کے پسندیدہ کردار کو برباد نہیں کرنے دیں گے۔ اگر اکشے کمار نہیں تو پھر ہیرا پھیری 3 بھی نہیں'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' اگر ہیرا پھیری سیریز کا دل پریش راول ہیں تو اکشے کمار فلم کی روح ہیں۔ ہیرا پھیری 3 بغیر روح کی لاش ہوگی۔ اکشے کمار سر آپ ہم مداحوں کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلیں۔ اگر اکشے نہیں تو پھر ہیرا پھیری 3 بھی نہیں'۔

راجو کے کردار میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح ناخوش
راجو کے کردار میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح ناخوش

اطلاع کے مطابق اکشے کمار نے اسکرپٹ میں کوئی وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے فرنچائز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی 'ہیرا پھیری' 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پریش راول اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم کا دوسرا حصہ سال 2006 میں ریلیز ہوا تھا، جس کی ہدایتکاری نیرج وورا نے کی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار، پریش راول، سنیل شیٹی، بپاشا باسو، راجپال یادو اور ریمی سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اس سے قبل ابھیشیک کو بھی 'ہیرا پھیری 3' میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم بعض وجوہات کی بنا پر انہوں نے اس پروجیکٹ کو کرنے سے انکار کردیا۔ فی الحال کارتک اور ہیرا پھیری 3 کے میکرز کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کارتک آرین نہ صرف ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں بلکہ عاشقی 3 میں بھی نظر آئیں گے

کارتک 'ستیہ پریم کی کتھا' میں بھی نظر آئیں گے، جو ان کی بلاک بسٹر ہٹ ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیا 2 کے بعد کیارا اڈوانی کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ وہ 'فریڈی' میں الایا ایف کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گے۔ ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کو ایک رومانوی تھرلر کہا جا رہا ہے۔ ان کے پاس ہنسل مہتا کی 'کیپٹن انڈیا' بھی ہے۔ وہیں اکشے کو حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ ایک ایکشن ایڈونچر فلم 'رام سیٹو' میں دیکھا گیا تھا جس کو باکس آفس پر اچھا ردعمل ملا تھا۔ وہ آئندہ آنے والی تفریحی فلم 'سیلفی' میں عمران ہاشمی اور ڈیانا پینٹی کے ساتھ اور آنند ایل رائے کی اگلی 'گورکھا' میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Kartik Aaryan in Hera Pheri3: ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری

ABOUT THE AUTHOR

...view details