اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Paresh Rawal on Hera Pheri Three: ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ بیرون ممالک میں بھی ہوگی

اداکار پریش راول ہیرا پھیری 3 میں دوبارہ باہو بھیا کے کردار میں مداحوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہیں۔ فلم کی شوٹنگ تین ماہ میں شروع ہونے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ ابوظہبی، دبئی اور لاس اینجلس میں کی جائے گی کیونکہ فلم کا کردار بھارت سے باہر پوری دنیا کے شائقین کو ہنسانے والا ہے۔

ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ بیرون ممالک میں بھی ہوگی
ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ بیرون ممالک میں بھی ہوگی

By

Published : Feb 24, 2023, 2:46 PM IST

ہم میں سے بہت سے لوگوں کی پسندیدہ ہندی فلموں کی فہرست میں ہیرا پھیری کا نام ضرور شامل ہوگا۔ حال ہی میں پریش راول نے اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ ہیرا پھیری 3 کا پرومو ویڈیو شوٹ کیا۔ کامیڈی فرنچائز کی تیسری فلم کئی سالوں تک پھنسے رہنے کے بعد بالآخر بننے جارہی ہے۔ بابو بھیا کے کردار کو دوبارہ ادا کرنے والے اداکار پریش راول نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ تین ماہ میں شروع ہوگی ۔ وہیں فلم کی شوٹنگ ابوظہبی، دبئی اور لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہوگی۔ ہیرا پھیری 3 کی ہدایت کاری فرہاد سمجھی کریں گے۔Paresh rawal on Hera Pheri 3

اداکار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کارتک آرین، جو اس فلم کا حصہ ہونے والے تھے، اب فلم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پریش، اکشے کمار اور سنیل نے پہلی بار 2000 میں بابو، راجو اور شیام کے کردار نبھائے تھے۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ہندی فیچر ملیالم فلم رام جی راؤ اسپیکنگ (1989) کا ریمیک تھی۔ تبو اور اوم پوری بھی اس فلم کا حصہ تھے۔ فلم کا سیکوئل پھر ہیرا بھیری سال 2006 میں آیا جس کی ہدایتکاری نیرج وورا نے کی تھی۔

اکشے اور سنیل شیٹی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے بارے میں پریش راول نے ایک انٹرویو میں مڈ ڈے کو بتایا کہ ' ان سے ملنا جیسا گھر واپسی ہے۔ اکشے اور سنیل کے ساتھ شوٹنگ کرنا ہمیشہ مزے دار ہوتا ہے۔ وہ باصلاحیت اداکار ہیں جنہیں اپنے کام پر پورا بھروسہ ہے۔ ہمارے درمیان ایک دوسرے کے لیے احترام ہے۔ ہماری آف اسکرین دوستی ہماری آن اسکرین کیمسٹری میں جھلکتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تین ماہ میں شوٹنگ شروع کریں گے۔ ممبئی میں ایک [لمبا] شیڈول ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ بین الاقوامی مقامات جیسے ابوظہبی، دبئی اور لاس اینجلس میں بھی کی جائے گی، جیسا کہ بابو بھیا، راجو اور شیام باہر جائیں گے۔ وہ عالمی سطح پر ہیرا پھیری کریں گے'۔ تجربہ کار اداکار نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی طور پر کارتک اور اکشے دونوں ہی فلم کرنے والے تھے، لیکن یہ کام بن نہیں پایا، مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا'۔

پریش نے 2001 میں ہیرا پھیری کے لیے بابو راؤ گنپتراؤ آپٹے کے کردار کے لیے مزاحیہ کردار میں بہترین اداکاری کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ دوسری فلم میں اداکار بپاشا باسو، ریمی سین، جانی لیور اور راجپال یادو بھی تھے۔ فلم کے تیسرےپارٹ کی ہدایتکاری بھی نیرج کو ہی کرنی تھی لیکن سال 2017 میں ان کا انتقال ہوگیا۔ تب سے فلم کی پروڈکشن رکی ہوئی تھی کیونکہ پروڈیوسرز فرنچائز کے لیے باصلاحیت ہدایت کار کی تلاش میں تھے۔

مزید پڑھیں:Suniel Shetty on Kartik Aaryan Joining Hera Pheri ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری پر سنیل شیٹی نے کہا 'راجو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا'

ABOUT THE AUTHOR

...view details