تجربہ اداکار دھرمیندر ان دنوں راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اداکارہ شبانہ اعظمی کو بوسہ دینے والے سین کی وجہ سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ اب ان کی اہلیہ ہمیا مالنی نے بھی حال ہی میں ایک کتاب کی رسم اجراء تقریب میں اپنے شوہر دھرمیند کے کسنگ سین پر اپنا ردعمل شیئر کیا ہے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل اپنے بھائی آر کے چکرورتی کی سوانح عمری گیلوپنگ ڈیکیڈز کی لانچنگ تقریب کے لیے نئی دہلی میں تھیں۔ Hema Malini reacts to Dharmendra Kissing scene
کرن جوہر کے رومانوی کامیڈی فلم میں دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے محبت میں جدا ہوئے دو پریمیوں کا کردار ادا کیا ہے۔ جو کئی دہائیوں بعد ایک دوسرے سے دوبارہ ملتے ہیں اور ان کے درمیان کی محبت واپس جاگ اٹھی۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی کے ساتھ اپنے کسنگ سین پر دھرمیندر نے یہ کہا
ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق جب اس وائرل کس کے بارے میں ہیما مالنی سے پوچھا گیا تب انہوں نے ہنستے ہوئے اپنے جواب میں کہا کہ ' میں نے ابھی تک نہیں دیکھا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے یقین ہے کہ لوگوں نے فلم کو پسند کیا ہے۔میں دھرم جی کے لیے بہت خوش ہوں، کیونکہ وہ ہر وقت کیمرے کے سامنے رہنا پسند کرتے ہیں۔ وہ اس سے محبت کرتے ہیں'۔
مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: جاوید اختر اسکرین پر میرے بوسہ دینے والے سین سے پریشان نہیں تھے، شبانہ اعظمی
دھرمیندر اور ہیما مالنی حالیہ ہفتوں میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے، جب ہیما اور ان کی دو بیٹیوں نے دھرمیندر کے پوتے کرن دیول کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔ کرن دیول، سنی دیول کے بیٹے ہیں۔ دھرمیندر کے اپنی پہلی بیوی پرکاش کور سے چار بچے ہیں اور ہیما کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ حال ہی میں ایشا دیول نے کرن کو ان کی شادی پر مبارکباد دی تھی اور فلم غدر 2 کے ٹریلر ریلیز سے قبل اپنے بھائی سنی دیول کو مبارکباد دی تھی۔