اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Parineeti Chopra engagement pics: پرینتی چوپڑا نے منگنی کی نئی تصاویر شیئر کی، اداکارہ نے کہا 'راگھو میرا گھر ہے' - پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب

پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھری پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے منگیتر راگھو چڈھا کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے تصور و تخیل سے کئی گنا زیادہ خوبصورت ہے راگھو کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی۔

پرینتی چوپڑا نے منگنی کی نئی تصاویر شیئر کی، اداکارہ نے کہا 'راگھو میرا گھر ہے'
پرینتی چوپڑا نے منگنی کی نئی تصاویر شیئر کی، اداکارہ نے کہا 'راگھو میرا گھر ہے'

By

Published : May 22, 2023, 1:03 PM IST

حیدرآباد: دہلی میں ستاروں سے سجی منگنی کی تقریب کے کچھ دن بعد پرینیتی چوپڑا اتوار کے روز ممبئی واپس آگئی ہیں۔ جب اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنا دل دہلی میں چھوڑ رہی ہیں تو یقینا وہ اپنا دل دہلی میں چھوڑ آئی ہیں اور یہ بات ان کی منگنی کی نئی تصویروں سے جھلکتی ہے۔ اداکارہ نے اپنی منگنی تقریب کی کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی ایک محبت بھرا کیپشن بھی لکھا ہے۔ اس پوسٹ میں پرینیتی نے یہ بھی بتایا کہ انہیں یہ کب محسوس ہوا کہ راگھو ہی وہ ہیں جس کی انہیں برسوں سے تلاش تھی۔Parineeti Chopra engagement pics

پیر کو انسٹاگرام پر پرینیتی نے ایک دلکش پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے راگھو کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کے بارے میں بات کی، وہ خوبیاں بیان کی جو وہ اپنے خوابوں کے راجمکار میں دیکھنا چاہتی تھیں۔

پرینیتی نے راگھو کے ساتھ اپنی منگنی کی ان دیکھی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی اور لکھا کہ ' آپ کو معلوم ہوجاتا ہے۔ ایک بار ساتھ ناشتہ کیا اور میں جان گئی کہ مجھے وہ ایک شخص مل گیا ہے۔ جو سب سے لاجواب ہے، جس کی خاموشی ہی اس کی طاقت ہے جو مجھے پرسکون، پرامن اور مجھے متاثر کرتا ہے۔ اس کی حمایت، مزاح، سمجھ داری اور دوستی مجھے خوشی دیتی ہے، وہ میرا گھر ہے'۔

ایک تصویر میں راگھو پرینیتی کے چہرے سے آنسو پونچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں خوشی کے کچھ لمحات بھی قید ہیں جہاں گھر کے افراد خوشی سے جھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ منگنی کی تقریب کے بارے میں بتاتے ہوئے پرینیتی نے کہا کہ 'ہماری منگنی کی پارٹی ایک خواب کے مکمل ہونے کی طرح تھی۔ یہ ایک خواب تھا جس میں پیار، مسکراہٹ، جذبات اور بہت سارا ڈانس شامل تھا۔ جب ہم نے اپنے پیاروں کو گلے لگایا اور ان کے ساتھ جشن منایا ہمارے جذبات امڈ آئے۔ جب میں چھوٹی تھی مجھے شہزادیوں کی کہانیاں بہت پسند تھی، میں نے اس وقت تصور کیا تھا کہ میری پریوں کی کہانی کیسے شروع ہوگی۔ اب اس کی کیا شاندار شروعات ہوئی ہے یہ میرے تصور و تخیل سے بھی کئی گنا زیادہ خوبصورت ہے'۔

پرینیتی اور راگھو برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑی لندن میں یونیورسٹی کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن ان کی محبت کی کہانی حال ہی میں پروان چڑھی ہے۔

مزید پڑھیں:Parineeti pens note post engagement: منگنی کے بعد پرینینی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا مداحوں کے نام پیغام

ABOUT THE AUTHOR

...view details