لاس اینجلس: فلم آر آر آر نے ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن ایوارڈز تقریب میں چار اعزاز حاصل کیں، لیکن اس ایوارڈ تقریب میں فلم کے مرکزی اداکار جونیئر این ٹی آر کی غیر موجودگی نے مداحوں کی توجہ زیادہ حاصل کی۔ ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن (ایچ سی اے ) کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب میں فلم کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی، اداکار رام چرن اور میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی نے شرکت کی۔HCA on Jr NTR
ایک ٹویٹر پوسٹ میں ایچ سی اے نے جونیئر این ٹی آر کی غیرموجودگی پر کہا کہ جونیئر این ٹی آر کو دعوت نامہ دیا گیا تھا لیکن اداکار تقریب میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ وہ ہندوستان میں اپنی اگلی فیچر فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن نے منگل کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پیارے آر آر آر کے مداحوں اور حامیوں، ہم نے این ٹی راما راؤ جونیئر کو ایچ سی اے فلم ایوارڈز میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا لیکن وہ بھارت میں ایک نئی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ جلد ہی ہم سے اپنے ایوارڈ وصول کریں گے۔ آپ کی تمام محبتوں اور تعاون کا شکریہ'۔
گزشتہ ہفتے بیورلی ول شائر میں منعقدہ ایچ سی ایوارڈز میں آر آر آر نے بہترین بین الاقوامی فلم، بہترین ایکشن فلم، بہترین اسٹنٹ، بہترین اوریجنل گانے ناٹو ناٹو کے لیے چار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ یہ فلم الوری سیتارام راجو (رام چرن) اور کومارم بھیم (جونیئر این ٹی آر) کے دو بھارتی انقلابیوں کے ارد گرد گھومتی ہے
فلم آر آر آر نے اب تک ناٹو ناٹو کے لیے بہترین گانے کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ فلم نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم اور بہترین گانا ناٹو ناٹو کے لیے لیے دو کریٹکس چوائس ایوارڈز بھی جیتا ہے۔ اس گانے کو 2023 کے آسکر میں بہترین اوریجنل گانے کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے علاوہ اولیویا مورس، سموتھیراکانی، ایلیسن ڈوڈی، رے سٹیونسن بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 2022 میں دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے 1ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
مزید پڑھیں:Hollywood Critics Association Award: ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن ایوارڈ میں آر آر آر کی بڑی کامیابی، فلم چار ایوارڈ سے سرفراز