اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sonu Nigam's Birthday: سونو نگم آج بھی اپنی موسیقی سے دلوں کو چھونے میں کامیاب ہیں - سونو نگم کے بہترین نغمے

اپنے نغموں سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے سونو نگم آج اپنی 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ہم گلوکار کے بہترین نغموں پر نظر ڈالتے ہیں۔Sonu Nigam's Birthday

سونو نگم آج بھی اپنی روحانی موسیقی سے دلوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں
سونو نگم آج بھی اپنی روحانی موسیقی سے دلوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں

By

Published : Jul 30, 2022, 3:20 PM IST

حیدرآباد:شاہ رخ خان کی فلم کل ہو نہ ہو یا ریتک روشن کی اگنی پتھ، سونو نگم نے اپنی آواز سے ان فلموں کو مزید خوبصورت اور دلچسپ بنادیا ہے۔ 30 جولائی 1973 ہریانہ کے فرید آباد شہر میں پیدا ہوئے سونو نگم کا رجحان بچپن سے ہی موسیقی کی جانب تھا اور وہ بھی اپنے والدین کی طرح گلوکار بننا چاہتے تھے۔ اس سمت میں آغاز کرتے ہوئے انہوں اپنے والد کے ساتھ محض تین سال کی عمر سے اسٹیج پروگراموں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور آج سونو نگم کا نام پوری دنیا میں چمکتے ستارے کی طرح روشن ہے۔Sonu Nigam's Birthday

سونو نے اپنی موسیقی کیرئیر میں کئی مقبول نغمے دیے ہیں آئیے اس خاص موقع پر ہم گلوکار کے بہترین نغموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ کل ہو نہ ہو۔ کل ہو نہ ہو

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نغمہ سونو نگم کے کیرئیر کا بہترین نغمہ رہا ہے۔ یہ نغمہ آج بھی لوگوں کی آنکھیں نم اور دل کو جھنجھور کردیتا ہے۔ یہ نغمہ شاہ رخ خان کی اوپر فلمایا گیا تھا۔اس نغمہ کے بول جاوید اختر نے لکھے ہیں۔

2۔اگنی پتھ( ابھی مجھ میں کہیں)

کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم سال 2012 کی کامیاب ترین فلمموں میں سے ایک تھی۔ لیکن اس فلم کا نغمہ 'ابھی مجھ میں کہیں' نے فلم کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ سونو کے آواز سے سجے اس نغمہ کو نغمہ نگار امیتابھ بھٹا چاریہ نے لکھی تھی۔ گانے کے بول اور میوزک دونوں نے ہی لوگوں کو جذباتی کردیا تھا۔

3۔ ریفیوجی( پنچھی ندیا پون کے جھونکے)

نغمہ نگار جاوید اختر نے اس نغمہ کے بول لکھے ہیں لیکن اسے آواز سونو نگم اور الکا یاگنک نے دی ہے۔ یہ نغمہ بھلے ہی لوگوں کے ذہن سے غائب ہوگیا ہو لیکن اگر آپ اچھے نغمہ سننے کے شوقین ہیں تو اسے آپ کو ضرور سننا چاہیے۔

4۔ ساتھیا( ساتھیا)

اس فلم کے سارے نغمہ سپرہٹ ہوئے تھے لیکن اس فلم کا ٹائٹل ٹریک آج بھی لوگوں کی بہترین رومانوی نغموں کی فہرست میں شامل ہے۔ اے آر رحمان، گلزار اور سونو نے مل کر اس گانے کو اس فہرست میں شامل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

5۔ ویر زارا( دو پل)

یش چوپڑا نے اس فلم کے لیے بہترین فنکاروں کا انتخاب کیا تھا۔ چاہے وہ فلم کے اداکار شاہ رخ خان یا پریتی زنٹا ہوں یا میوزک کمپوزر مدن موہن ہوں۔ اس فلم کا ایک نغمہ دو پل کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا اور اس فلم کو خوبصورت بنانے کے پیچھے لتا منگیشکر اور سونو نگم کا ہاتھ تھا۔ ان دونوں کی آواز نے کچھ ایسا کرشمہ دکھایا کہ آج بھی اس نغمہ کو لوگ سننا پسند کرتے ہیں۔

6۔ پردیس( یہ دل دیوانہ)

اس نغمہ میں شاہ رخ خان کا زبردست اسٹائل دیکھنے کو ملا تھا اور اس کے پیچھے کی وجہ سونو نگم کی یہ سریلی آواز ہی تھی جس نے شاہ رخ کو ایک نیا انداز دیا۔ نغمہ میں سونو نے جس طرح اپنے آواز کا استعمال کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔

7۔ بارڈر (سندیسے آتے ہیں)

بہت سے لوگ آج بھی سونو نگم اور روپ کمار راٹھور کے اس گانے کو سننا پسند کرتے ہیں ۔ اس نغمہ نے لوگوں کو یہ بتایا کہ کیسے بھارتی جوان اپنے گھروالوں سے دور سرحد پر تعینات رہ کر اپنے ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ حب الوطنی کے جذبات کو بڑھانے کے ساتھ یہ نغمہ ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ایک سپاہی اپنے گھروالوں کو کتنا یاد کرتا ہے۔

8۔ کبھی خوشی کبھی غم(سورج ہوا مدھم)

سونو نگم نے اپنے کیرئیر میں بہت سے رومانوی گانے گائے ہیں لیکن اس گانے نے ایسا معیار قائم کیا ہے جس کو عبور کرنا ناممکن ہے۔ اس گانے کے بغیر ہندی سنیما کے بڑے پردے کی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کو رومانوی جوڑی کے طور پر سوچنا ذرا مشکل ہے۔ اس نغمہ کو سونو نگم اور الکا یاکنگ نے گایا ہے۔

9۔ 3 ایٹیڈس (جانے نہیں دیں گے تجھے)

اس نغمہ میں سونو کی آواز نے نئی نسل کو کافی متاثر کیا ہے۔ اس نغمہ نے رولانے کے علاوہ دوستی کو بیان کیا ہے۔

10۔ دیوانہ (البم: دیوانہ)

آخر میں ہم سونو نگم کے میوزک البم دیوانہ کے بارے میں بتائیں گے۔ گلوکار اپنے کیرئیر کے شروعاتی دنوں میں کئی البم ریلیز نکال رہے تھے۔ انہیں میں سے ایک البم دیوانہ تھا، جس کا ٹائٹل ٹریک آج بھی گلوکار کے ذریعہ گائے گئے نغموں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details