اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Happy Holi from Kiara Advani: کیارا اڈوانی نے اپنی ہلدی رسم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی - کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی ہلدی تقریب

ہولی 2023 پر اداکارہ کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنی ہلدی تقریب کی تصاویر شیئر کی۔ شادی کے بعد اپنی پہلی ہولی پر جوڑے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو مبارکباد دی۔

کیارا اڈوانی نے اپنی ہلدی رسم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی
کیارا اڈوانی نے اپنی ہلدی رسم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہولی کی مبارکباد دی

By

Published : Mar 7, 2023, 2:19 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اسٹارز کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شادی شدہ جوڑے کے طور پر اپنی پہلی ہولی منا رہے ہیں۔ ایسے میں جوڑے نے ہولی 2023 کو شائقین کے لیے اور بھی خاص بنا دیا کیونکہ انہوں نے شادی کی تقریب سے اپنی کچھ اور ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو مبارکباد دینے کے لیے کیارا نے اپنی اور سدھارتھ کی ہلدی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ Happy Holi from Kiara Advani

کیارا نے اپنی ہلدی تقریب کی تصویریں شیئر کر ہولی کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ان تصاویر میں سدھارتھ اور کیارا خوشی سے جھومتے نظر آرہے ہیں۔ کیارا کی جانب سے شیئر کی گئی ان نئی تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جوڑے نے اپنی ہلدی تقریب میں کافی مزے کیے ہیں۔ مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیارا نے لکھا کہ ' میری طرف سے آپ کو ہولی اور پیار مبارک ہو '۔

کیارا کے پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد، مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکارہ کو ہولی کی مبارکباد دی۔ جوڑے کو ان کی پہلی ہولی پر ایک ساتھ مبارکباد دیتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ 'ہیپی ہولی سڈ اور کیارا'۔ جبکہ دوسرے نے کہا کہ 'شیرشاہ والی ہولی مبارک' یہاں تک کہ ایک مداح نے انہیں زندگی بھر کی خوشیوں کی دعائیں دیتے ہوئے لکھا کہڈمپل اور شیر شاہ ہمیشہ ایسے ہی مسکراتے رہیں'۔

واضح رہے کہ کیارا کی اگلی فلم ستیہ پریم کی کتھا ہے جس کے بعد وہ رام چرن کے ساتھ فلم آر سی 15 میں کام کریں گی جس کی ہدایت کاری شنکر کررہے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو کیارا اور سدھارتھ ایک روم کام میں کام کرتے نظر آئیں گے جس کا نام 'ادل بدل ہے'۔ یہ فلم سدھارتھ کی دوسری فلم ہوگی جسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سدھارتھ یودھا اور روہت شیٹی کی فلم انڈین پولیس فورس میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Kiara Advani Shares Wedding Pics: کیارا اڈوانی نے اپنی ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شادی کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details