اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Soha Ali Khan B'day: سوہا علی خان کی بھابھی کرینہ اور شوہر کنال کھیمو نے سالگرہ کی مبارکباد دی - kareena kapoor birthday wish to soha ali khan

کرینہ کپور نے نند سوہا علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوہا کے شوہر کنال کھیمو نے بھی اس خاص موقع پر اپنی بیوی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔Soha Ali Khan B'day

سوہا علی خان کی بھابھی کرینہ اور شوہر کنال کھیمو نے سالگرہ کی مبارکباد دی
سوہا علی خان کی بھابھی کرینہ اور شوہر کنال کھیمو نے سالگرہ کی مبارکباد دی

By

Published : Oct 4, 2022, 3:09 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی 'بیبو' کرینہ کپور خان نے چھوٹی نند سوہا علی خان کو ان کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ کرینہ نے سوہا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دو پرانی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ اداکارہ سوہا علی خان 4 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کنال کھیمو نے اپنی اہلیہ سوہا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔Soha Ali Khan B'day

کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی نند سوہا علی خان کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دوسری تصویر کرینہ کی شادی کی ہے۔ کرینہ کپور نے نند سوہا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' خوبصورت اور سپورٹیو'۔ ساتھ ہی دوسری تصویر پر کرینہ نے لکھا ہے کہ'ہیپی برتھ ڈے ڈارلنگ سوہا'۔

سوہا علی خان کی بھابھی کرینہ اور شوہر کنال کھیمو نے سالگرہ کی مبارکباد دی

ساتھ ہی اس خاص موقع پر کنال کھیمو نے اہلیہ سوہا علی خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کئی ان دیکھی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کنال نے لکھا کہ' مجھے ہمیشہ متاثر کرنے والی، جسے میں پاگل کرتا ہوں اور جس کے لیے میں پاگل ہوں۔ میری پارٹنر جس کے ساتھ میں اپنی پسندیدہ چیز کرتا ہوں اور وہ چیزیں بھی جو اسے پسند نہیں ہیں۔ شاید میں نے کچھ زیادہ کہہ دیا ۔ میں صرف وہی چیزیں کرتا ہوں جو اسے پسند ہے۔ کیونکہ تم شہزادی ہو۔ میری شہزادی اور ہم شاہی بن سکتے ہیں یا کم از کم ان کے جیسے لباس پہن سکتے ہیں۔ سالگرہ مبارک ہو'۔

سوہا علی خان مشہور تجربہ کار اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی بیٹی ہیں۔ سوہا نے سال 2004 میں دل مانگے مور سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ سال 2006 میں آئی فلم رنگ دے بسنتی میں ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں:سیف علی خان نے اپنے عزیزوں کے ساتھ سالگرہ منائی، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details