اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Scoop Release Date ہنسل مہتا کی ویب سیریز اسکوپ 2 جون کو ریلیز ہوگی - ہنسل مہتا کی پہلی ویب سیریز اسکوپ

ہدایت کار ہنسل مہتا کی پہلی سیریز جس کا عنوان ہے 'اسکوپ' 2 جون کو نیٹ فلکس پر آنے کے لیے تیار ہے۔ جگنا وورا کی کتاب 'بیہائنڈ دی بارز ان بائیکلا: مائی ڈیز ان پریزن' سے متاثر ہو کر اس شو کو مہتا اور مرن مائی لاگو وائکول نے مل کر بنایا ہے۔

ہنسل مہتا کی ویب سیریز اسکوپ 2 جون کو ریلیز ہوگی
ہنسل مہتا کی ویب سیریز اسکوپ 2 جون کو ریلیز ہوگی

By

Published : May 11, 2023, 3:47 PM IST

ممبئی: فلم ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی پہلی سیریز اسکوپ 2 جون کو پریمیئر کے لیے تیار ہے، اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جمعرات کو اعلان کیا۔ میچ باکس شاٹس کے ذریعہ تیار کردہ یہ سیریز کا پہلا سیزن حقیقی واقعات اور جگنا وورا کی سوانحی کتاب بیہائنڈ دی بارز ان بائیکلا: مائی ڈیز ان پریزن سے متاثر ہے۔Scoop Release Date

کرشمہ تنا، جو کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو کے لیے مشہور ہیں، اسکوپ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ سیریز ہنسل مہتا اور مرن مائی لاگو وائکول نے بنائی ہے۔ اس سیریز کے پہلے سیزن میں کرشمہ تنا کرائم جرنلسٹ جاگروتی پاٹھک کا کردار ادا کریں گی، جن پر اپنی ساتھی صحافی کا قتل کرنے کا الزام ہوتا ہے۔

مرن مائی لاگو وائکول اور میرات ترویدی نے اس سیریز کا اسکرپٹ لکھا ہے۔ اس سیریز میں کرشمہ تنا کے علاوہ محمد ذیشان ایوب اور ہرمن باویجا اور پروسینجیت چٹری ایک اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ ویب سیریز کی ایک جھلک رواں سال نیٹفلکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ اس سال نیٹفلکس میں کئی طرح کے منفرد شوز ریلیز ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ ہنسل مہتا کی رواں سال فلم فراز ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم سال 2016 میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوئے دہشت گرد حملے پر مبنی ہے۔ اس فلم میں زہان کپور اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا تھا۔

مزید پڑھیں:Hansal Mehta on Bheed ہنسل مہتا نے انوبھو سنہا کی فلم بھیڑ کی تعریف کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details