ممبئی: فلمساز ہنسل مہتا اپلاؤز انٹرٹینمنٹ کی سیریز 'گاندھی' کی ہدایت کاری کرنے والے ہیں۔ اطلاع کے مطابق یہ ویب سیریز مشہور تاریخی مصنف رام چندر گوہا کی دو کتابیں' بھارت: گاندھی کے بعد' اور 'گاندھی دی ائیرز ڈیٹ چینجڈ دی ورلڈ' پر مبنی ہوگی۔ اس سیریز میں پرتیک گاندھی مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے۔ 'سکیم 1922' اور ماڈرن لو کے ' بائی' کے بعد ہنسل اور پرتیک کی ایک ساتھ یہ تیسری پروجیکٹ ہے۔ اس ویب سیریز میں اس وقت کو دکھایا جائے گا جب بھارت آزادی کی جدوجہد کر رہا تھا۔ اپلاؤز انٹرٹینمنٹ 'گاندھی' کو بین الاقوامی معیار پر تیار کرنا چاہتا ہے تاکہ بھارت کے علاوہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی شائقین کو متوجہ کیا جاسکے۔Hansal Mehta New Series
پروجیکٹ کے بارے میں پرجوش نظر آنے ہنسل نے کہا کہ 'جب آپ مہاتما گاندھی جیسی تاریخی اور مشہور شخصیت کی بات کرتے ہیں، تو ایک فلم ساز کے طور پر آپ پر پہلے سے ہی بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ رام چندر گوہا کی کتاب سے مدد لیتے ہوئے ہم اس سیریز کو ماضی میں پیش آئے بالکل اصل واقعات جیسا ہی بنائیں۔ ہمیں یقین ہیں کہ ہم نظرین کے لیے کچھ ایسا لے کر آئیں گے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا'