ہدایتاکر ہنسل مہتا نے ٹویٹر پر راج کمار راؤ اور بھومی پیڈنیکر کی آئندہ فلم بھیڑ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، یہ فلم 24 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں مہاجر مزدوروں کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے اور ساتھ ہی انوبھو سنہا نے مہاجر مزدوروں کی حالات کا موازنہ 1947 میں تقسیم ہند کے حالات سے کیا ہے۔ ہنسل نے فلم اور کاسٹ کی پرفارمنس کی تعریف کی۔ فلم کے بارے میں اپنا مختصر جائزہ شیئر کرتے ہوئے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار نے فلم بھیڑ کا پوسٹر ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'بھیڑ کل تھیٹرز میں ریلیز ہوگی۔یہ فلم ہمارے دور کی ایک اہم دستاویز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈرامائی اور دلکش بھی ہے۔ فلم مقبول کے بعد پہلی فلم جس میں بہترین کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ راج کمار راؤ 'انچارج' کے کردار میں بہترین نظر آئے ہیں۔ انو بھو سنہا اس کھیل میں سر فہرست ہیں'۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ' کاسٹنگ ڈائریکٹر چھابرا نے پنکج کپور، ویریندر سکسینا، آشوتوش رانا، آدتیہ شریواستو، بھومی کو ایک ساتھ اس فلم کے لیے لایا، ان کا کام لاجواب ہے، خاص طور پر آدیتی سبیدی کا کام دل کو چھو لینے والا ہے۔ بھیڑ دیکھنا مت بھولیں'۔ اس ماہ کے شروع میں جب فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہوا تو اسے خاصی توجہ حاصل ہوئی۔ ٹریلر کو ملے جلے ردعمل کے بعد ٹریلر کو بعد میں ہٹادیا گیا تھا۔ ٹریلر میں وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر اور تقسیم ہند کا حوالہ دینے والے ڈائیلاگ کو ہٹانے کے بعد ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کیا گیا۔