ممبئی (مہاراشٹر): مشہور فلمساز ہنسل مہتا نے جمعہ کی صبح اداکار ارباز خان کو راجر فیڈرر سمجھنے کی غلطی کرکے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ فلمساز نے 20 بار گرینڈ سلیم سنگلز کے چیمپئین رہے راجر فیڈرر کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔Hansal Mehta on Roger Federer
ہنسل نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'چیمپیئن راجر فیڈرر آپ کو یاد کروں گا'۔ فلمساز نے اس ٹویٹ میں 41 سالہ کھلاڑی کی تصویر استعمال کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز کی تصویر پوسٹ کردی۔ واضح رہے کہ گُھٹنے کی تین آپریشن کی وجہ سے راجرر فیڈرر نے جولائی 2021 میں ومبلڈن کے بعد سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے۔
ان کی اس حالیہ پوسٹ کے لیے ٹویٹر پر ہنسل مہتا کو جم کر ٹرول کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹینس لیجنڈ کو نہ پہچاننے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہنسل مہتا کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'فلم انڈسٹری سے ہو اور پھر یہ بھی ایسے پوسٹ کر رہے ہو، شرم کرو۔ پھر کہتے ہو بالی ووڈ کا بائیکاٹ کیوں ہوا'۔ وہیں دوسرے صارف نے لکھا کہ ' بھارت میں راجرر فیڈرر کا ہمشکل مل گیا'۔