ممبئی: گلوکار جوبن نوٹیال جمعہ کے روز ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ سیڑھی سے پھسل کر گرنے کی وجہ سے گلوکا کو سر، کہنی اور پسلیوں میں گہری چوٹیں آئی تھیں۔ ان کی کہنی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ جہاں جوبن کے مداح ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے وہیں مداحوں کا خیال رکھتے ہوئے گلوکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کر کے اپنی حالت بتائی ہے۔ Jubin Nautiyal Shares Photo From Hospital
گلوکار جوبن نوٹیال نے کل رات ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں جوبن ہسپتال کے بستر پر بیٹھے روٹی کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے دائیں ہاتھ پر فریکچر بینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے جوبن نے لکھا ہے کہ 'آپ کی تمام دعاؤں کا شکریہ، اوپر والا میری نگرانی کر رہا ہے اور اس نے مجھے اس خوفناک حادثے سے بچایا ہے۔ مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب میں صحتیاب بھی ہورہا ہوں۔ آپ کی لامحدود محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ'۔ واضح رہے کہ جوبنکی اس پوسٹ پر ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ نکیتا دتہ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ نکیتا نے اپنے تبصرے میں بری آنکھ کا ایموجی اور ریڈ ہارٹ ایموجی شیئر کیا ہے۔