ممبئی: اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار اپنے بچے کی پیدائش کی توقع کر رہے ہیں۔ منگل کے روز جوڑے نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ خان اور دربار نے منگل کو انسٹاگرام پر انوکھے انداز میں اپنے حمل کی جانکاری دی۔ دنوں نے اینیمیٹیڈ ریل کے ذریعہ یہ خوشخبری سنائی۔ ساتھ ہی جوڑے نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے محبت اور دعائیں مانگی ہیں۔ گوہر نے لکھا کہ 'بسم الله الرحمٰن الرحيم، آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ماشا اللہ'۔ انہوں نے ایک دلکش اینیمیٹڈ ویڈیو کے ساتھ یہ خوشخبری سنائی ہے۔ Gauahar Khan Announce Pregnancy
اس مزے کی ویدڈیو میں لکھا ہے کہ ' ایک سے دو تب ہوئے جب زید کی جی سے ملاقات ہوئی اور اب یہ سفر جاری رہے گا کیونکہ ہم جلد ہی تین ہونے جارہے ہیں۔ ان شاءاللہ اس خوبصورت سفر میں آپ سب کی دعاؤں کی طلبگار ہوں'۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد دوستوں، رشتہ داروں اور مداحوں نے انہیں ڈھیر ساری مبارکباد دی۔ اداکارہ کریتی کھربندا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بہت بہت بہت مبارک ہو تم دونوں کو، نظر نہ لگے'۔