اداکارہ گوہر خان نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی بے بی بمپ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار کے گھر جلد ہی ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔ 20 دسمبر کو سوشل میڈیا پر گوہر خان کے حاملہ ہونے کی خوشخبری سامنے آئی تھی۔ پیر کے روز گوہر نے اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں، جسے انہوں نے دن کے سنہرے وقت کے دوران گوا کے ایک خوبصورت مقام پر کلک کی۔ اس تصاویر میں انہیں اسٹریپ لیس ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان میں سے ایک تصویر میں گوہر خان اپنے بیبی بمپ کو پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں'۔ Gauahar Khan shares Baby Bump Photo
ان لمحات کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'ما شا اللہ، لا قوۃ اِلا بﷲ'۔ وہیں ان تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے شوہر زید نے لکھا کہ ' خوبصورت'۔ ساتھ میں انہوں نے سرخ دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ گزشتہ ماہ گوہر اور ان کے شوہر زید دربار نے سوشل میڈیا پر ایک اینی میٹڈ ریل کے ساتھ گوہر کے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ' ایک سے دو ہوئے تب جب زیڈ جی سے ملا اور اب یہ سفر جاری رہے گا کیونکہ ہم جلد تین ہونے والے ہیں۔ ان شاء اللہ اس خوبصورت سفر میں آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں'۔