ممبئی (مہاراشٹر): اداکار گوہر خان جمعرات کو اپنے بیٹے ذہان کے ساتھ پہلی عید منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع کے لیے گوہر نے اپنے بیٹے کو ایک خاص لباس پہنائی ہے۔ انسٹاگرام پر گوہر نے ذہان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس کا چہرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس انمول تصویر میںذہان اپنے بسٹر پر لیٹا نظر آرہا ہے اور اس نے پیارے سے موزوں پہن رکھے ہیں اور ساتھ ہی ایک سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہے۔Gauahar Khan first Eid with son
ذہان کے لباس پر ایک خاص پیغام لکھا ہوا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ'میری پہلی عید الاضحی امی اور ابو کے ساتھ' اس تصویر میں ایک خاص تحفہ بھی نظر آرہا ہے جو چھوٹے نواب کو ان کے والد زید دربار سے ملا ہے۔ ذہان کو اپنی پہلی 'جائے نماز' اور 'ٹوپی' اپنے والد سے ملی۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے گوہر نے لکھا کہ 'عید مبارک۔ اس عیدی کے لیے آپ کا شکریہ، والد صاحب نے انہیں ان کی پہلی جائے نماز اور ٹوپی دی ہے!'۔