اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اتوار کے روز ایک انسٹاگرام کے پوسٹ کے ذریعہ یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جہاں بالی ووڈ کے کئی ہستیوں نے اس جوڑے کو اپنی دعائیں بھیجی وہیں اب سات سمندر پار سے بھی عالیہ کو مبارکباد ملی ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی ساتھی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہارٹ آف اسٹون عالیہ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے اور اداکارہ اپنی حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ بھی گئی تھیں۔Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt
عالیہ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
بالی ووڈ کے بہت سے دیگر ستاروں نے عالیہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، مادھوری ڈکشٹ، سارہ علی خان، کیارا اڈوانی، انیل کپور، سونم کپور، دیپیکا پڈوکون، کریتی سینن اور کارتک آرین شامل ہیں۔