اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Main Nikla Gaddi Le Ke release: غدر 2 کا نیا گانا ' میں نکلا گڈی لے کے' شائقین کی پرانی یادیں تازہ کردے گا - غدر 2 کا نیا گانا ریلیز

غدر 2 کا گانا ' میں نکلا گڈی لے کے' ریلیز کردیا گیا ہے، جو اصل میں فلم غدر: ایک پریم کتھا کا گانا ہے۔ یہ گانا شائقین کو پرانے دنوں کی یادیں تازہ کردے گا۔

غدر 2 کا نیا گانا ' میں نکلا گڈی لے کے' شائقین کی پرانی یادیں تازہ کردے گا
غدر 2 کا نیا گانا ' میں نکلا گڈی لے کے' شائقین کی پرانی یادیں تازہ کردے گا

By

Published : Aug 3, 2023, 4:26 PM IST

اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل 2001 کی فلم غدر: ایک پریم کتھا کے سیکوئل غدر2 میں تارا سنگھ اور سکینہ کے کردار کو دوبارہ ادا کرتے نظر آئیں گے۔ میکرز نے جمعرات کو 'میں نکلا گڈی لے کے' کا نیا ورژن جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گانا پہلے صرف سنی دیول پر فلمایا گیا تھا۔Main Nikla Gaddi Le Ke release

میں نکلا گڈی لے کے کا نیا ورژن ایک جشن کی جھلک پیش کرتا ہے جس میں تارا سنگھ اپنے بیٹے جیتے کی موٹر سائیکل لینے کی خواہش پوری کرتا ہے۔ اس گانے کے نئے ورژن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شائقین کو پرانے دنوں کی یاد تو دلائے گا ہی ساتھ ہی جدید دور کی موسیقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس گانے میں نئی دھن کو بھی شامل کیا گیا ہے جو نئی نسل کے نوجوانوں کو متوجہ کرنے کے لیے اہم ہوگی۔ اس گانے کو بھی گلوکار ادیت نارائن نے اپنی جادوئی آواز سے سجادیا ہے۔ اس نئے ورژن میں ادیت نارائن کے بیٹے آدتیہ نارائن کی آواز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

غدر 2 کے ٹریلر میں تارا سنگھ کو اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے سرحد پار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ان کے بیٹے کا کردار اتکرش شرما نے ادا کیا ہے جو پاکستان میں قید ہے۔ ٹریلر نے مداحوں کو غدر: ایک پریم کتھا کی یاد دلا دی ہے۔ فلم کا سیکوئل ایک بار پھر لاہور سے روبرو کراتا ہے لیکن اس بار فلم سال 1971 کی داستان کو بیان کرے گا۔

انیل شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم غدر 2، 11 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور باکس آفس پر اس کا مقابلہ اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 سے ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ جب غدر: ایک پریم کتھا سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی تب اس کا مقابلہ عامر خان کی فلم لگان سے ہوا تھا۔ حالانکہ دونوں فلمیں شائقین کے دل موہ لینے میں کامیاب رہی تھیں۔ جہاں لگان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی، وہیں غدر ہندوستان میں ہٹ ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں:Nawab Masood Abdullah on Gadar2: غدر 2 میں کوئی بھی فرقہ وارانہ اینگل نہیں ہے، نواب مسعود اللہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details