حیدرآباد: سنی دیول اور امیشا پٹیل 20 سال بعد فلم غدر: ایک پریم کتھا، جو 2001 میں ریلیز ہوئی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بلاک بسٹر تھی، کے سیکوئل میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر واپس نظر آنے والے ہیں۔ غدر 2 کے ذریعہ ہدایتکار انیل شرما اور زی اسٹوڈیوز ایک ساتھ ایک بار پھر کام کرنے والے ہیں۔ منگل کے روز زی اسٹوڈیو نے سال 2023 میں تمام زبانوں میں ریلیز ہونے والی اپنی آئندہ 28 فلموں کا انکشاف کیا۔ ان فلموں میں کئی انڈسٹری کے مشہور نام بھی نظر آئے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی فلم غدر 2 بھی ان فلموں میں شامل ہے جو 2023 میں ریلیز ہوگی۔ Gadar 2 first look
غدر 2، سال 2001 میں آئی بلاک بسٹر فلم غدر: ایک پریم کتھا کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے ذریعہ سنی دیول کو تقریبا دو دہائیوں بعد ہدایتکار انیل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم کا پہلا حصہ تارا سنگھ، جس کا کردار سنی دیول نے ادا کیا ہے، نامی امرتسر کے ایک ٹرک ڈرائیور کے ارد گرد گھومتی ہے، جسے پاکستانی کے ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی سکینہ، جس کا کردار امیشا پٹیل نے ادا کیا ہے، سے محبت ہوجاتی ہے۔ آنجہانی اداکار امریش پوری بھی اس فلم کا حصہ رہ چکے تھے۔