ممبئی: سنی دیول کی 'غدر 2' نے یوم آزادی پر ریکارڈ کمائی کی ہے۔ انیل شرما کی فلم نے سلور اسکرین پر آگ لگا دی ہے۔ فلم اپنے پہلے تین دنوں میں 100 کروڑ سے زیادہ کمانے میں کامیاب رہی۔ تیزی سے کمانے کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ فلم نے 15 اگست کو ہندی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ سیکنلک کے مطابق غدر 2 بھارتی سنیما کی تاریخ میں یوم آزادی کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔
دھماکے دار شروعات کرنے والی 'غدر 2' کی کمائی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم کے پانچویں دن کے کلیکشن میں پہلے دن کے کلیکشن سے تقریباً 42 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یوم آزادی کی تعطیل کی وجہ سے سنیما ہالز میں ناظرین کی زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم کو اس کا پورا فائدہ ہوا۔ ریلیز کے پانچویں دن فلم نے باکس آفس پر تقریباً 56.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
مزید پڑھیں: