اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC First Look from Citadel:سیٹاڈل سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر راجکمار راؤ سمیت ان اداکاروں نے ردعمل ظاہر کیا - پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر اداکاروں کا ردعمل

پرینکا چوپڑا نے روسو برادرز کی سیریز سیٹاڈل سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی۔ جس میں اداکارہ حیرت انگیز نظر آرہی ہیں۔ سیریز سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر سمانتھا روتھ پربھو، راج کمار راؤ اور دیا مرزا جیسے کئی بھارتی ہستیوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وہیں ان کے شوہر نک جونس نے پرینکا کی جم کر تعریف کی ہے۔

سیٹاڈل سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر راجکمار راؤ سمیت ان اداکاروں نے ردعمل ظاہر کیا
سیٹاڈل سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک پر راجکمار راؤ سمیت ان اداکاروں نے ردعمل ظاہر کیا

By

Published : Feb 28, 2023, 10:38 AM IST

حیدرآباد: پرینکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی انتہائی متوقع سیریز سیٹاڈل کی پہلی جھلک شیئر کی۔ اداکارہ اس سیزیر میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ وہ سیٹاڈل کے پوسٹر میں زبردست نظر آرہی ہیں۔ پرینکا کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے فورا بعد کئی مشہور شخصیات نے ان کے پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ جو لوگ پرینکا کے سیٹاڈل کی پہلی جھلک سے متاثر ہوئے ہیں ان میں ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کا بھی نام شامل ہے۔PC First Look from Citadel

انسٹاگرام پر پرینکا چوپڑا نے سیٹاڈل سے اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں سرخ لباس میں بندوق سے کسی پر نشانہ لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایک اور تصویر میں پرینکا اور رچرڈ میڈن ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ پرینکا اور میڈن سیٹاڈل نامی ایک فرم کے لیے کام کرنے والے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

سیٹاڈل سے سامنے آئی پرینکا چوپڑا کی پہلی جھلک نے اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کو متاثر کیا۔ ساؤتھ کی مشہور اداکار نے پرینکا کے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سمانتھا سیٹاڈل کے بھارتی ورژن میں پرینکا چوپڑا کا کردار ادا کریں گی، جس میں ورون دھون بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ وہیں پرینکا چوپڑا کو ایک جاسوس کے اوتار میں دیکھ کر بالی ووڈ انڈسٹری میں خوشی کا ماحول ہے۔ اداکار راجکمار راؤ، دیا مرزا، ایشا گپتا، گنیت مونگا اور کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی پرینکا کے پہلی جھلک کو پسند کیا ہے۔

نک جونس انسٹاگرام اسٹوریز
نک جونس انسٹاگرام اسٹوریز

وہیں عالمی اسٹار کے شوہر نک جونس نے بھی پرینکا کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پرینکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔ ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نک نے یہ بھی کہا کہ سیٹاڈل ایک زبردست شو ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:PC Celebrates Valentine Day دیکھیں پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنا ویلینٹائن ڈے کچھ اس طرح منایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details