پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے نامور ستاروں میں ہوتا ہے۔ لوگ ہر کردار میں انہیں پسند کرتے ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی ان کی مقبولیت لوگوں کے سر چڑھ کر بولتی ہے۔ ہمایوں سعید یقینی طور پر پاکستان میں ایک سپر اسٹار ہیں۔ رواں برس لندن نہیں جاؤں گا جیسے سپرہٹ فلم دینے کے بعد اب ہمایوں سعید ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ 'دی کراؤن' سے ہمایوں سیعد کی پہلی جھلک بالآخر منظر عام پر آگئی ہے۔Humayun Saeed in The Crown
نیٹ فلکس کی ہٹ رائل سیریز 'دی کراؤن' کے پانچویں سیزن میں پاکستانی اسٹار ڈاکٹر حسنات خان کے کردار میں نظر آئیں گے، جو 1995 سے 1997 تک شہزادی ڈیانا کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے۔ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں وہ جاذب نظر اور شاندار نظر آرہے ہیں۔ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے اپنا یہ فرسٹ لُک جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ہمایوں سعید نے اپنا یہ لُک انسٹا گرام پر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'آخرکار! یہ ہو ہی گیا'۔
ورائٹی کی جانب سے سعید کی پہلی جھلک شیئر کی گئی ہے۔ ورائٹی سے بات کرتے ہوئے میرے پاس تم ہو کے اداکار بتاتے ہیں کہ ' ڈاکٹر حسنات خان اور شہزادی ڈیانا بالکل مخالف تھے۔ وہ ہر لحاظ سے ایک بہت عام انسان تھے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے شہزادی ڈیانا کو ان کی جانب متوجہ کیا تھا۔ان کے مزاج اور سادگی نے انہیں شہزادی ڈیانا کے سامنے خاص بنا دیا۔