لکھنؤ: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ گوری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ شکایت ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے دائر کی ہے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گوری خان جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ دینے میں ناکام رہی ہے۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ لکھنؤ کے سُشانت گالف سٹی علاقے کے تلسیانی گالف ویو میں واقع یہ فلیٹ کسی اور کو دیا گیا تھا۔ FIR Against Gauri Khan over Property Dispute
گوری کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر انیل کمار تلسیانی اور اس کے ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلیٹ اس کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہوکر خریدا تھا۔