ممبئی (مہاراشٹر): ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر اداکار رنویر سنگھ کی سامنے آئی برہنہ تصاویر کے بعد اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے۔Ranveer Singh's Nude Photoshoot
چیمبور پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے اداکار کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے چیمبو پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات جیسے 292 (فحش کتابوں کی فروخت وغیرہ)، 293 (نوجوانوں کو فحش اشیاء کی فروخت)، 509 (لفظ، اشارہ یا عمل سے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ ' این جی او کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا تھا کہ اداکار نے عام طور پر خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اپنی تصاویر کے ذریعے ان کی عزت کی توہین کی ہے'۔ ایک میگزین کے لیے رنویر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر 21 جولائی کو آن لائن پوسٹ کی گئیں۔تصاویر میں رنویر بغیر کپڑے پہنے نظر آتے ہیں۔