حیدرآباد: فلم فیئر ایوارڈز، ہندی سنیما انڈسٹری کے سب سے باوقار اور پرانے فلم ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ یہ ایوارڈز اپنے 69ویں ایڈیشن کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے۔ تازہ ترین ایڈیشن 28 جنوری 2024 کو گاندھی نگر گجرات میں منعقد ہوگا۔ 69ویں فلم فیئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں مداحوں کے مطابق کچھ حیران کن نامزد امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ شاہ رخ خان کو جوان اور ڈنکی میں اپنے کرداروں کے لیے اس سال دو بہترین اداکار کی نامزدگی ملی ہے۔ بڑے پیمانے پر پسند کی جانے والی فلم 12ویں فیل نے بھی اہم زمروں میں کئی نامزدگی حاصل کی ہے۔ تاہم 19 زمروں میں نامزد ہونے کے ساتھ سب سے زیادہ نامزدگی فلم اینیمل کے پاس ہے۔ مکمل فہرست نیچے دیکھیں۔
بہترین فلم
12ویں فیل
اینیمل
جوان
او ایم جی 2
پٹھان
راکی اور رانی کی پریم کہانی
بہترین ڈائریکٹر
امت رائے (او ایم جی 2)
ایٹلی (جوان)
کرن جوہر (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
سندیپ ریڈی وانگا (اینیمل)
سدھارتھ آنند (پٹھان)
ودھو ونود چوپڑا (12ویں فیل)
بہترین فلمی نقاد
12ویں فیل (ودھو ونود چوپڑا)
بھیڑ (انوبھؤ سنہا)
فراز (ہنسل مہتا)
جورم (دیواشیش مکھیجا)
سیم بہادر (میگھنا گلزار)
تھری آف اَس (اویناش ارون دھاورے)
زویگاٹو (نندیتا داس)
لیڈنگ رول میں بہترین اداکار (مرد)
رنبیر کپور (اینیمل)
رنویر سنگھ (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
شاہ رخ خان (ڈنکی)
شاہ رخ خان (جوان)
سنی دیول (غدر 2)
وکی کوشل (سیم بہادر)
بہترین اداکار ناقد
ابھیشیک بچن (گھومر)
جے دیپ اہلاوت (تھری آف اَس)
منوج باجپئی (جورم)
پنکج ترپاٹھی (او ایم جی 2)
راج کمار راؤ (بھیڑ)
وکی کوشل (سیم بہادر)
وکرانت میسی (12ویں فیل)
لیڈنگ رول میں بہترین اداکار (خاتون)
عالیہ بھٹ (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
بھومی پیڈنیکر (تھینک یو فار کمنگ)
دیپیکا پڈوکون (پٹھان)
کیارا آڈوانی (ستیہ پریم کی کتھا)
رانی مکھرجی (مسز چٹرجی ورسز ناروے)
تاپسی پنوں (ڈنکی)
بہترین اداکارہ ناقد
دیپتی نیول (گولڈ فش)
فاطمہ ثنا شیخ (دھک دھک)
رانی مکھرجی (مسز چٹرجی ورسز ناروے)
سیامی کھیر (گھومر)
شاہانہ گوسوامی (زویگاٹو)
شیفالی شاہ (تھری آف اَس)
معاون کردار میں بہترین اداکار (مرد)
آدتیہ راول (فراز)
انیل کپور (اینیمل)
بوبی دیول (اینیمل)
عمران ہاشمی (ٹائیگر 3)
ٹوٹا رائے چودھری (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
وکی کوشل (ڈنکی)
معاون کردار میں بہترین اداکار (خاتون)
جیا بچن (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
رتنا پاٹھک شاہ (دھک دھک)
شبانہ اعظمی (گھومر)
شبانہ اعظمی (راکی اور رانی کی پریم کہانی)
ترپتی ڈمری (اینیمل)
یامی گوتم (او ایم جی 2)
بہترین دھن(لرکس)
امیتابھ بھٹاچاریہ (تیرے واسطے، ذارا ہٹ کے ذرا بچ کے)
امیتابھ بھٹاچاریہ (تم کیا ملے، راکی اور رانی کی پریم کہانی) گلزار (اِتنی سی بات، سیم بہادر)
جاوید اختر (نکلے کبھی ہم گھر سے، ڈنکی)
کمار (چلیا، جوان)
سدھارتھ، گریما (سترنگا، اینیمل)
سوانند کرکرے اور آئی پی سنگھ (لٹ پٹ گیا، ڈنکی)
بہترین میوزک البم
اینیمل (پریتم، وشال مشرا، منن بھاردواج، شریاس پرانک، جانی، بھوپندر ببل، اشیم کیمسن، ہرشوردھن رامیشور، گروندر سیگل)
ڈنکی (پریتم)
جوان (انیرودھ روی چندر)
پٹھان (وشال اور شیکھر)
راکی اور رانی کی پریم کہانی (پریتم)
تو جھوٹھی میں مکّار (پریتم)
ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے (سچن، جگر)
بہترین پلے بیک سنگر (مرد)
ارجیت سنگھ (لٹ پٹ گیا، ڈنکی)
ارجیت سنگھ (سترنگا، اینیمل)
بھوپندر ببل (ارجن ویلی، اینیمل)
شاہد مالیا (کڈمائی، راکی اور رانی کی پریم کہانی)
سونو نگم (نکلے کبھی ہم گھر سے، ڈنکی)
ورون جین، سچن جگر، شاداب فریدی، التمش فریدی (تیرے واسطے فلک، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے)